وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے 10 کروڑ کی وراثتی جائیداد کا تنازع حل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع 10 کروڑ روپے مالیت کی وراثتی جائیداد کے تنازع کو حل کر دیا ہے اور ہما بتول کو اس کا قانونی حصہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
شکایت گزار ہما بتول نے اپنے والد کی جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، جس میں وہ اپنے دو بھائیوں اور والدہ کے خلاف قانونی دعویٰ لے کر سامنے آئی تھیں۔ فوسپا نے اس سلسلے میں سب سے پہلے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) سے جائیداد کی باقاعدہ الاٹمنٹ قانونی ورثاء کے نام کروائی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد فریقین کے درمیان مصالحت کا عمل شروع کیا گیا، اور بنیادی اختلاف جائیداد کی قیمت کے تعین پر تھا۔ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوسپا نے ایک مقامی کمیشن مقرر کیا جس نے جائیداد کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ روپے مقرر کی۔
تمام فریقین نے اس قیمت پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ بیان ریکارڈ کروایا اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔ طے شدہ معاہدے کے مطابق ہما بتول کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے بطور قانونی حصہ مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں۔
رقم وصول کرنے کے بعد شکایت گزار نے اپنے بھائی عاصم مقبول کے حق میں بھی بیان جمع کروایا، جس کے بعد معاملہ مکمل طور پر طے پا گیا۔
فوسپا کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے سے نہ صرف قانونی وراثتی حقوق کی حفاظت یقینی بنی بلکہ خاندان کے درمیان تنازعے کو بھی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پولیو کے خاتمے کےلئے پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی : پاکستان نے ابوظبی میں ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے 639.54 ملین ڈالر کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، ایچ ای احسن اقبال چوہدری نے آج ابوظبی میں منعقدہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ تقریب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے محمد بن زاید فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹی اور گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (GPEI) کے اشتراک سے منعقد کی۔
عالمی عطیہ دہندگان نے پولیو مہم کے لیے 1.9 ارب ڈالرز دیے، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 1.2 ارب ڈالرز کا عطیہ کیا۔ جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے محمد بن زاید فاؤنڈیشن نے 140 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا، اسی طرح جرمنی 62، امریکا 46 اور جاپان 6 ملین ڈالرز دے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ویکسین مہم تیز کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے صدر مملکت متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی پولیو سے لاکھوں بچوں کو محفوظ بنانے کی مسلسل کاوشوں اور پاکستان کے ساتھ اعتماد، انسانیت اور مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر قائم مضبوط شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کے لیے اخلاقی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے، اور پاکستان اس فرض کو یکجہتی، عزم اور قومی ارادے کے ساتھ پورا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں وائرس کا پھیلاو کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، ویکسینیشن کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، نگرانی کا نظام مضبوط ترین سطح پر ہے، اور کمیونٹی کا اعتماد بھی مزید بڑھ رہا ہے۔