عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

عوام کو لوٹنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ


فتح جنگ : دبنگ، نڈر اور میرٹ پر فیصلے کرنے والے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی شاندار کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ باخبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر انہوں نے موضع منگیال میں قائم نام نہاد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں چند افراد نے دو سے تین کنال رقبے پر جعلی گیٹ لگا کر سینکڑوں فائلیں لاکھوں روپے میں فروخت کر کے عوام سے کھلا فراڈ کر رکھا تھا۔ بااثر ہونے کے باوجود کسی ادارے کی کارروائی نہ ہونے پر چوہدری شفقت محمود نے ریکارڈ عملہ کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس کے بعد عوام دوست اور انتھک افسر چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ اڈے کا اچانک وزٹ کیا، جہاں سبزی، فروٹ اور گوشت کی دکانوں پر ریٹ بے ضابطگی، ناقص صفائی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کے متعدد مسائل سامنے آئے، جس پر انہوں نے موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے اور کئی دکانداروں کو جیل بھی بھجوا دیا۔

چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کے حقوق، صحت اور معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفادِ عامہ کے لیے کارروائیاں دن رات جاری رہیں گی اور کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ اہل علاقہ نے ان کی تیز رفتار کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے انتظامیہ میں نئی جان آئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شفقت محمود کی موجودگی سے ناجائز منافع خور، فراڈیے اور قانون شکن عناصر پر واضح پیغام گیا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ متعدد شہریوں نے انہیں علاقے کا مضبوط اور بہادر افسر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح انصاف اور عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

نیزساتھ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے، فتح جنگ کھوڑ روڈ، پنڈی روڈ،اٹک روڈاور کوہاٹ روڈ پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر سبزی، فروٹ، چکن اور بیف کی دکانوں پر چیکنگ کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے والے دکانداروں کی جر مانے کرتے ہو ئے سخت وارننگ دی کہ عوام کو لو ٹنے والوں اور زیاد المیعاد گلی سڑی اشیاء بیچنے والوں کے کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاآئندہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں ایف آئی آرزاورگرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.

2 ارب ڈالر کی قسط موصول دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل