2025-12-11@08:42:10 GMT
تلاش کی گنتی: 109094
«قومی کانفرنس میں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ ایک بار پھر بے قابو ہونے کے خدشات کے ساتھ سامنے آیا ہے۔موجودہ مالی سال میں اگر اصلاحاتی اقدامات فوری طور پر نافذ نہ کیے گئے تو گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔حکومت نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عمل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اگر موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو جون 2026 تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت دور کے مِگ-29 لڑاکا طیارے یوکرین کے حوالے کرے گا، اور بدلے میں یوکرین سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے مِگ طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 لڑاکا طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا بھی انتظار ہے۔پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ مِگ-29 طیارے اپنی سروس لائف کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، اسی لیے انہیں پولش فضائیہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اور ان کی یوکرین کو...
سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی ،علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نےعدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردیے۔عدالت نے علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے...
آپ کو یہ پتہ ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی کاموں کا نہیں پتہ؟ لاہور ہائیکورٹ وکیل سے سوال
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے، یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے مغویہ کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا؟ کوئی دستاویزی ثبوت دیں جس سے ثابت ہو خاتون درخواست گزار کی بیٹی ہے، آپ کو یہ...
---فائل فوٹو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد...
وفاقی وزیرمصطفی کمال نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کاافتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے پولیو مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یم ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہییں۔ ملک میں نناوے فیصد بچوں کوپولیو ہے۔ اس سال پانچ کروڑ 54لاکھ بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ گذشتہ سال پولیو کے74کیسزتھے اس سال 30کیسز رپورٹ ہوئے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہشاور،کراچی اورلاہورمیں پولیو وائرس موجود ہے۔ بچوں کو وائرس سے بچانے کیلئے مہم میں قطرے ضرور پلائیں۔ وفاقی حکومت ملک بھرسے وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔...
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب موجود ایک تیل بردار جہاز ’دی اسکیپر‘ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد میں ملوث ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی معاونت سے عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق اس تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی اور اسے وینزویلا اور ایران کے درمیان تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
کراچی: سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
متحدہ عرب امارات نے رہائش اور امیگریشن قوانین کے نفاذ میں سختی کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر پانچ ملین درہم (تقریباً 3.8 کروڑ روپے) تک جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس میں غیر قانونی افراد کو پناہ دینا یا ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔ غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کے وفاقی قانون کے تحت وہ افراد جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو پناہ، ملازمت یا کسی قسم کی معاونت فراہم کریں گے انہیں کم از کم ایک لاکھ درہم (تقریباً 7.6 لاکھ روپے) جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متعدد ملزمان یا منظم گروپوں کے معاملے میں جرمانے میں اضافہ ہو گا۔...
توانائی کے بحران سے نبردآزما ہوتے ہوئے ملک کے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بےقابو ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔اگر مؤثر اصلاحاتی منصوبہ فوری نافذ نہ کیا گیا تو رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا بھاری اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے اس اضافی بہاؤ کو صفر تک لانے کا ہدف رکھا ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر پالیسی ’جوں کی توں‘ رہی تو جون 2026 کے اختتام تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال...
آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو۔وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔ یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں...
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کو اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری یاد رہے کہ یہ کیس متنازع ٹوئیٹس کے معاملے سے متعلق ہے، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں وکیل ہیں اور ٹرائل کے دوران احتجاجی اقدامات بھی کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت کو...
بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دبئی کا سفر کر رہے ہیں؟ یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو چوفیر سروسز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ پاکستان کو آئی ایم...
(ارشادقریشی)آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کودرپیش فنگر پرنٹس کی تصدیق میں تکنیکی مسائل کے معاملے پرڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف ہوگیا۔پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے،فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں،نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی پر با آسانی فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی،...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ‘سیاسی دجال’ کا کام کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا...
ملکی سیاسی صورتحال انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے، پرامن احتجاج پر تشدد افسوسناک قرار گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کردی، میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے، پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے، گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطے کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت،نون لیگ کو نہیں دی جائیگی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہوگئی ہے۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے...
ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، حماس عالمی دبائو بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے اب کھولا جا رہا ہے۔جبکہ حماس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے...
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ اور قبائلی عمائدین کے اشتراک سے ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہری میں سرکاری اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ژوب کے عوامی مسائل کے حل اور امن و ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ...
نوبیل امن انعام یافتہ وینزویلا کی حزبِ مخالف کی معروف رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں زیرِ زمین زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اُن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی...
ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ'انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس' کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔ نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ چار روزہ نمائش کا تھیم ' ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن' ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول بن...
اسلام آباد:پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔ پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن...
علی ساہی :اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا۔ ایکسائزذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کادائرہ کارشہروں سےبڑھاکردیہات تک لےجایاجائیگا،دیہات میں پراپرٹی ٹیکس2مرحلوں میں نافدکیاجائےگا،پہلےمرحلےمیں دیہات میں کمرشل پراپرٹیزکوٹیکس نیٹ میں لایاجائےگا،کمرشل پرارٹیزمیں دکانیں،کارخانے،میرج ہال ودیگرپراپرٹی ٹیکس عائدکیاجائیگا۔ ایکسائزذرائع کے مطابق دوسرےمرحلےمیں رہائشی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کیاجائےگا،دیہی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنےسے10سے15ارب کااضافہ متوقع ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ایکسائزذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک شہری علاقوں سےمحکمہ ایکسائز30ارب کےقریب وصولیاں کررہاہے،محکمہ ایکسائزنےتجاویزتیارکرکےریسورس موبائلزیشن کمیٹی میں بھجوادیں۔ دیہاتوں علاقوں کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاحتمی فیصلہ حکومت کی جانب سےکیاجائیگا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے...
ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج ملک بھر میں اندرون ملک 6 پروازیں منسوخ اور 37 دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی قومی ایئر کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کراچی سے سکھر کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی 2 پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر آج 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز...
کابل میں افغان علما اور مذہبی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ کوئی بھی فرد سرحد عبور کرکے بیرونِ ملک عسکری سرگرمیوں میں حصہ نہ لے۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ اپنے حقوق اور شرعی نظام کا دفاع فرض ہے مگر افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ علما نے اسلامی امارت سے مطالبہ کیا کہ رہبر کے حکم کے مطابق کسی کو بھی بیرونِ ملک جنگ کیلئے نہ بھیجا جائے، اور اگر کوئی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے تو امارت کو کارروائی کا مکمل اختیار ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار افغان رہنماؤں نے شرکت کی اور اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ افغان علما کا یہ مؤقف پاکستان...
بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے آغاز سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل اب کسی فل ممبر ٹیم کی مزید کسی سیریز کا امکان نہیں رہا۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے قبل صرف 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جن میں 3 میچز جنوری میں سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے۔ اس کے برعکس افغانستان، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔بھارت کی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سب سے زیادہ مشغول رہے گی، ہوم گراؤنڈ...
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کوٹلی آزاد کشمیر میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کوٹلی کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اقوامِ عالم کو واضح پیغام دیا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو زیادہ عرصے تک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی جبکہ کشمیری حریت رہنما پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، راجہ خادم...
فائل فوٹو کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق...
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس نے نامزد ملزمان کے مالی معاملات کی جانچ کے لیے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید نے...
فائل فوٹو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت بارا کوڈا مشق 2025 کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد کے مطابق آج سمندر میں تیل کے رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی، سمندر میں تیل پھیلنے پر فوری ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کراچی: بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہترجمان نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور نیوی نے سمندر کی حفاظت کے مختلف...
فوٹو: اسکرین گریب شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز نے شادی کی دوسری سال گرہ سکھر کے نجی اسپتال میں منائی۔میئر سکھر ارسلان شیخ زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سال گرہ کا کیک لے کر عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جوڑے نے اسپتال میں کیک کاٹا، ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر میں زیر علاج زخمی ڈی ایس پیز کی عیادت کی۔ شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ خاتون...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ون ڈے میچز کھیلنے کی وجہ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے معاوضوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ 4 کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپریل 2025 میں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اگلے سرکل میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں کھلاڑی اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے، ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سپریم کورٹ میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اے او آر کے التوا کی درخواست پر چیف جسٹس نے وکیل کو خانیوال سے آئے پولیس اہلکاروں کو خرچہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ یہ پولیس اہکار گورنمنٹ آفیشلز ہیں سرکاری خرچے پر یہاں آئے ہیں، چیف جسٹس خانیوال سے آئے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کیا کہ آپ کہاں سے آئے ہیں، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ ہم خانیوال سے آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے پولیس اہلکار سے کہا کہ آپ آنے جانے کا خرچہ ٹوٹل کر کے بتا دیں یہ آپکو ادا کریں گے،معاون وکیل نے کہا کہ سر اس دفعہ کوئی مہربانی...
شاہد سپرا:ملک بھر میں 9 جنوری 2021 کو ہونے والے بڑے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق نیپرا نے4سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق نیپرا نے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری نیشنل گرڈ کمپنی پر عائد کرتے ہوئے اس کا جواب مسترد کر دیا ہے۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر اڑھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 روز کے اندر ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ تحریری فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ یاد رہے کہ 9 جنوری 2021 کے اس بڑے بریک ڈاؤن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ممکنہ تنزلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑی صرف ون ڈے میچز کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے معاوضے میں کمی متوقع ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیتا ہے، اور اپریل 2025 میں جاری ہونے والے کنٹریکٹس میں روہت اور کوہلی اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری میں معاوضہ 5 کروڑ روپے سالانہ ہوتا ہے۔نتیجتاً، اگر دونوں کھلاڑی اے کیٹیگری میں چلے جاتے ہیں تو ہر ایک کے سینٹرل کنٹریکٹ...
کراچی میں جب شہر دہشت اور خوف میں ڈوبا ہوا تھا، اس خوف کا مقابلہ کرنے والا واحد نام چوہدری اسلم کا تھا، ۔ وہ شہر کے نڈر سپاہی تھے اور دہشت کے سامنے کھڑے ہونے والے آخری شخص، جنہیں ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل چوہدری اسلم وہ شخص تھے جو سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہاتھ میں پسٹل لیے، سینہ تان کر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ وہ 1964 میں مانسہرہ کے علاقے ڈھڈیال میں پیدا ہوئے اور 1984 میں سندھ ریزرو پولیس کے ایگل اسکواڈ میں بطور اے ایس آئی شامل ہوئے۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ...
اسلام ٹائمز: ڈالر تیزی سے گر رہا ہے۔ برکس بڑھ رہا ہے۔ برکس ایک زیادہ مساوی معاشرہ ہے، جو کرہ ارض پر ابھر رہا ہے اور امریکہ اسکی قیمت چکا رہا ہے۔ امریکی ہار جائیں گے۔ ہماری زندگی کا معیار بہت کم ہو جائے گا۔ ہماری حکومت اور اسکی پالیسیاں تباہ کن تھیں۔ ٹیرف کا استعمال اس طرح تھا کہ ہم نے تجارت کو سیاسی رنگ دیا۔ دنیا کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنا پڑا ہے اور اب وہ ڈالر کو چھوڑ رہی ہے۔ دنیا امریکہ کے کردار کے بغیر بہتر ہوگی۔ میں ایران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں روس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرا ملک ان...
ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی دولت مند افراد کے لیے خصوصی اور تیز رفتار امیگریشن اسکیم ’’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی پر درخواست گزاروں کو امریکا میں تیز ترین مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ کارڈ ’’اہلیت اور مکمل جانچ پڑتال‘‘ کے بعد خریداروں کو براہِ راست شہریت کا راستہ فراہم...
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 686 ملین ڈالر (68.6 کروڑ ڈالر) مالیت کے جدید نظام، ایویانکس اپ گریڈ اور طویل المدتی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو ایک باضابطہ خط میں اس منظوری سے آگاہ کیا، جو ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ پاکستان نے 1980 کی دہائی میں پہلی بار امریکا سے ایف 16 طیارے حاصل کیے تھے اور اس وقت پاک فضائیہ کے پاس تقریباً 70 سے 80 ایف 16 موجود ہیں، جن میں پرانے بلاک 15 (مڈ لائف اپ گریڈ شدہ) اور جدید بلاک 52+ ماڈلز شامل...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر دو محکموں کے تحریری نتائج اور پانچ محکموں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے ہیں۔کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کے لیے 69 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار...
بولی وُڈ کی نئی فلم ‘دھُرندھر ‘ کے ایکشن، سیاسی کھیل اور جاسوسی کی کہانی پر تو سب ہی بات کر رہے ہیں، مگر اس فلم کا سب سے خوفناک اور سنسنی خیز منظر وہ ہے جس پر سب سے کم بات ہو رہی ہے۔ یہ سین مردانگی اور کہانی کے اصل مقصد کا مرکز ہے۔ ہم بات کر رہے رنویر سنگھ کے نبھائے گئے کردارحمزہ علی مزاری پر جنسی حملے کی کوشش کی۔ یہ منظر پریشان کن اور ذہنی طور پر ہلا دینے والا ہے۔ یہ محض ایکشن سین نہیں، بلکہ ایک طاقت کے مظاہرے کو دکھاتا ہے۔ فلم میں کراچی کا علاقہ لیاری دکھایا گیا ہے، جہاں کہانی میں گینگ وار، سیاسی چالیں اور خونی کھیل عام...
خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی، اور گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق کوئی بھی شہری گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی اپنا نمبر محفوظ رکھ سکے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس نئے نظام کا نام ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ رکھا ہے۔ حکام کے مطابق نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے...
اسلام آباد: کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ ہائیکورٹ نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدیت کی کہ شہری کی درخواست پر فیصلہ کرکے عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پیش کی جائے۔ وکیل درخواست گزار...
لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجا کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجا نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے۔ فیصلے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے عادل راجا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کریں جبکہ...
یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی" کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے سخت شرائط متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس فیصلے کا نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کردیا ہے، جسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست دہندگان نے گزشتہ برسوں میں امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا ترویج تو نہیں کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد کب سے شروع ہوگا۔ ...
محمد فاروق رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن محض تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ دن دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا دن ہے۔ آج سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب کشمیری عوام سات دہائیوں سے ظلم، جبر اور غلامی کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں حریت قیادت، سیاسی و سماجی رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردہ کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردہ کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردہ کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام...
لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘ خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘ لاہور کی تنگ گلیاں اور بلاول بھٹو زرداری !! ایک خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو پکارا اور پوچھا آپ کیسے ہیں جوابن بلاول...
پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی...
ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے جس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی طور پر سفیر کسی عدالتی سماعت میں اسی صورت موجود ہوتا ہے جب معاملہ اُس کے ملک کے کسی شہری سے متعلق ہو، یا وہ بطور مبصر کارروائی کا جائزہ لینا چاہے تاکہ شفافیت اور منصفانہ سلوک کا یقین کیا جاسکے۔ تاہم ایسی موجودگی بھی عموماً اپنے ملک کی واضح اجازت یا باضابطہ سفارتی ضرورت کے بغیر نہیں ہوتی۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں اللہ کی مدد سے کامیابی ملی۔قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا گہرا تعلق ہے، محافظینِ حرمین کا شرف اللہ نے پاکستان کو دیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی۔ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، علم اور محنت سے ملتی...
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے۔ دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں۔ خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے ہیں۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا...
لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘ خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘ دلچسپ گفتگو کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟ جس پر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی۔ جنوری میں 3 میچز سری لنکا میں جبکہ 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔ افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔ واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ موسیٰ خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبہے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تھا۔
وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ تین روزہ کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی و علاقائی اداروں کے 100 سے زائد مقررین شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ سعودی وزرات خزانہ کی اعلیٰ قیادت اور این ڈی ایف سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کلائمیٹ فنانس تک رسائی پر گفتگو کریں گے، عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے۔
لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز لندن: (آئی پی ایس) لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا، عادل راجہ 2 لاکھ 60ہزار پاؤنڈ بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرے۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے، عادل راجہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ پر لگانے کا پابند ہوگا، جھوٹے دعوے دہرانے سے...
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کی درخواست دینے والوں کی پانچ سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ بنالیا۔ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ادارے نے فیڈرل رجسٹر میں اس حوالے سے نوٹس کو لازمی قرار دے کر شائع کردیا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نئے فیصلے کا اطلاق کب سے کیا جائےگا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز یہ جانچیں گی کہ آیا متعلقہ درخواست گزار نے امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشتگردی سے متعلق کسی بات کی ترویج تو نہیں کی۔ امریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلق اقدام کے بارے میں ساٹھ روز میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ امریکا میں داخل ہونے والوں...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے دورانِ حراست پیش آنے والے مبینہ واقعات اور این سی سی آئی (قومی سائبر کرائم ادارہ) کے بعض اہلکاروں کے رویے سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈکی بھائی جو غیرقانونی جوا ایپس کے فروغ اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں انہوں نے یاسر شامی کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ان کا گھر سے آیا ہوا کھانا انہیں فراہم ہی نہیں کیا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی دوران حراست ویڈیو جاری، یوٹیوبر سے کس طرح کے سوال پوچھے جاتے رہے؟ ان کا کہنا تھا کہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) روڈ شو کروانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیویارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو 13 دسمبر کو ہوگا جس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شریک ہوں گے۔نیو یارک کے روڈ شو میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف بھی شریک ہیں، روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔دن منانے کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر پہاڑی سلسلے سال کے زیادہ تر برف سے ڈھکے رہتے ہیں اور سیاحوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔نظام قدرت پہاڑ ہماری زندگی میں کتنی اہمیت کے حامل ہیں اس سے ہر شخص واقف ہے، دنیا کی 24 بڑی چوٹیوں میں سے 8 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان میں 8611 میٹرز کی بلندی پر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں کون سے عالمی رہنما خدمات انجام دیں گے اس کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کیا جانا چاہئے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی رہنما بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سی این این کے لیے کہا ہے کہ اسے فروخت کردیا جانا چاہیے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے سخت شرائط متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس فیصلے کا نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کردیا ہے، جسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست دہندگان نے گزشتہ برسوں میں امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا ترویج تو نہیں کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد کب سے شروع ہوگا۔ امریکی عوام کو 60 روز...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، طالبان نے ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پھر سے دہشتگرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے، افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں...
کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل...
ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والوں کو کام دینے پر بھاری جرمانے عائد ہونگے، وزٹ ویزا ہولڈر کو کام دینے پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رہائشی دستاویزات میں ردو بدل پر 10 برس تک قید ہوسکتی ہے، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے 50لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی آگ پھیلنے سے سے 7 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔بالا کوٹ میں عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔
سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔ کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب...
سوشل میڈیا پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے متعدد سخت ریمارکس دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ باپ کا مال ہے، ان کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں گا؟ میں پیپلز پارٹی والا ہوں، تم لوگ بھاگو گے۔ جو میئر نہیں بنا وہ لاہور چلا گیا ہے، ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں۔ ہم یہاں موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، یہ ہمارا شہر ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے میئر کراچی کے لہجے اور الفاظ کو غیر مناسب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کی گزشتہ پانچ سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس حوالے سے نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کرتے ہوئے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نئے ضابطے کا اطلاق کب سے ہوگا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست گزار نے امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا فروغ تو نہیں دیا۔امریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مجوزہ سوشل میڈیا جانچ سے متعلق اقدام پر 60 روز کے اندر اپنی رائے دیں۔امریکا میں داخل...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 6 مشتبہ افراد کو چوری کے شبے میں انگاروں پر چلانے کے واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ ایک مقامی دکاندار کی 20 ہزار روپے کی چوری کے شبے پر سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:موسیٰ خیل میں جرگے کا ظالمانہ فیصلہ: 8 افراد دہکتے انگاروں پر چلنے پر مجبور، مقدمہ درج واقعہ موسیٰ خیل میں پیش آیا، جہاں مقامی دکاندار نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی دکان سے 20 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔ چھوٹے جرگے نے مشتبہ افراد کو سزا دینے کے لیے انگاروں پر چلانے کا فیصلہ کیا،...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ حاصل کرنے کےلیے آزاد کردیں جس کی آپ تمنا کرتے...
امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔ انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔ Mapping potential military targets in Venezuela Yesterday, the U.S. announced Operation Southern Spear to "remove narco-terrorists from our hemisphere." With the Ford carrier...