ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ'انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس' کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔

نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے  تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

چار روزہ نمائش کا تھیم ' ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن' ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز  بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں صارفین، ریٹیلرز، امپورٹرز اور انویسٹرز ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صنعتی شعبہ کی ترقی

پڑھیں:

شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کی جانب سے پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، اور ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا قابلِ عمل روڈ میپ تیار کرکے پیش کیا جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفد نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کا وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین، پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار.

وزیرِ اعظم کی اقتصادی… pic.twitter.com/vzW5NdMAE9

— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 8, 2025

وفد نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ موجودہ حکومت کی ترجیحات اور اصلاحات سے پاکستان کا ہیلتھ سیکٹر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور وہ پاکستان میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر سمیر شفیع کی سربراہی میں آنے والے وفد میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور سماجی رہنما رانا زاہد امیر شامل تھے۔

ملاقات میں چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد اور ڈاکٹر سعید اختر بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو میں کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرینِ طب ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، اور حکومت ان کے تجربات اور سرمایہ کاری کو سہولت دینے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی ڈاکٹرز سرمایہ کاری شعبہ صحت شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفد ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا بڑا آپریشن، طالبان کے 17 جنگجو ہلاک
  • صنعتی و زرعی ترقی کے فروغ کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور
  • سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
  • ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم، بجلی کے رعایتی نرخ منظور
  • صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور
  • عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے
  • امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری 
  • وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت