Jasarat News:
2025-12-09@18:05:52 GMT

سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، جس دوران ملک کے لاکھوں بچوں کو اس موذی اور عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق اس سات روزہ مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے بڑا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جہاں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زیادہ اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچے اس مہم کے ذریعے ویکسین حاصل کریں گے۔

وفاقی اور نیم خود مختار علاقوں میں بھی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

حکام نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ پیدائش سے 15 ماہ تک حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس مربوط انداز میں کروانا بھی ضروری ہے، تاکہ بچے زندگی کے تمام ابتدائی خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ سے زائد بچوں کو

پڑھیں:

محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

  ثمرہ فاطمہ:محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے مختلف اقسام کے طوطوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔

 پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق شہری اب 15 دسمبر تک اپنے طوطوں کا اندراج وائلڈ لائف کے دفاتر یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔

محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش

الیگزینڈرین، گلابی رنگ کے اور سلیٹی سر والے بلسم ہیڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام کے کیسز بھی قواعد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بغیر رجسٹریشن طوطے رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔




متعلقہ مضامین

  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں، فینسی نمبر، پلیٹس کالے شیشوں والی کتنی گاڑیاں پکڑی گئیں؟
  • پولیو کے خاتمے کےلئے پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
  • عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے
  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ میں 17 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر شروع ہوگی
  • محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
  • حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • قانون کی آخری حد: پی ٹی آئی کے خلاف سخت پارلیمانی کارروائی کا اعلان