آسٹریلیامیں نیا قانون نافذ: 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیامیں 16سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ۔
پابندی کے تحت 16سال سے کم عمر بچوں کے لئے ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا استعمال مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں نئی قانون سازی کے تحت 10 بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی فوری طور پر بند کر دیں۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق پابندی سے قبل ملک میں 8 سے 15 سال کی عمر کے 86 فیصد بچے سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی نہ لگانے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلین ڈالر تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلوی وزیراعظم نےنومبر2024 میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے تجویز پیش کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا
پڑھیں:
پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لا¶ڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور
تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میرج ہالز کےلیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔