data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی : پاکستان نے ابوظبی میں ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے 639.54 ملین ڈالر کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، ایچ ای احسن اقبال چوہدری نے آج ابوظبی میں منعقدہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ تقریب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے محمد بن زاید فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹی اور گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (GPEI) کے اشتراک سے منعقد کی۔

عالمی عطیہ دہندگان نے پولیو مہم کے لیے 1.

9 ارب ڈالرز دیے، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 1.2 ارب ڈالرز کا عطیہ کیا۔ جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے محمد بن زاید فاؤنڈیشن نے 140 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا، اسی طرح جرمنی 62، امریکا 46 اور جاپان 6 ملین ڈالرز دے گا۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ویکسین مہم تیز کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے صدر مملکت متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی پولیو سے لاکھوں بچوں کو محفوظ بنانے کی مسلسل کاوشوں اور پاکستان کے ساتھ اعتماد، انسانیت اور مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر قائم مضبوط شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کے لیے اخلاقی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے، اور پاکستان اس فرض کو یکجہتی، عزم اور قومی ارادے کے ساتھ پورا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں وائرس کا پھیلاو کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، ویکسینیشن کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، نگرانی کا نظام مضبوط ترین سطح پر ہے، اور کمیونٹی کا اعتماد بھی مزید بڑھ رہا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا
پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کردی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا، جو شخص رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس کیساتھ سختی ہوگی، بانی پی ٹی آئی بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پرپیغام
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
  • کراچی کی ہر یونین کونسل کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا
  • رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر شروع ہوگی
  • سعودی کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت بڑھنے سے زرمبادلہ دباؤ میں نمایاں کمی
  • وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان
  • تینوں فورسز نے معرکہ حق میں مثالی ہم آہنگی دکھائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم
  • اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ