وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جہاں طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ پی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں۔ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  واٹر چارجز کی مد میں بھی اربوں روپے بقایا ہیں۔ یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو رعائتی نرخوں پر کھانا فراہم کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

وزیر اعلی نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ، پولیٹیکل سائنس اور ائی ایم سٹڈیز کی 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کا بھی اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کی ہے اور سینیٹر خرم ذیشان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کی رہائش گاہ پہنچے، اُن کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور شیر علی ارباب موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کے۔

متعلقہ مضامین

  • 70 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • پنجاب کی 70 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • وفاق اور پاور ہولڈنگ کمپنی میں 659.6ارب روپےقرض کی سیٹلمنٹ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کردی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
  • گلگت بلتستان؛ پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یار محمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پرپیغام
  • پاک، ازبک تاریخی، ثقافتی ، مذہبی وبرادرانہ تعلقات ہیں، خواجہ آصف