52 شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 جو ن کا ہدف مقرر، 66 ارب کے ترقیاتی کاموں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے مرحلے کی 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لئے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025ء سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی،10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ 304 ارب روپے میں 166 ارب کے پراجیکٹ سے شہریوں کی زندگیوں میں واضح بہتری آئے گی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ 10 کا ٹینڈر عمل مکمل ہو چکا ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ166 ارب روپے کا ترقیاتی کام منظور کیے گئے۔ 53.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب ڈویلپمنٹ انسانی حقوق کا مریم نواز اجلاس میں ارب روپے حقوق کے
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، کچھ دیر پہلے کراچی 232 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 217 ایئر انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان 422 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے، مظفر گڑھ کا ایئرانڈیکس 402، لاہور اور ملتان کا 393 ریکارڈکیا گیا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی۔