(اسامہ ملک  )کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، جائے حادثہ سے گزرنے والے راہ گیر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال کر اس کی جان بچالی۔

  کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے گٹر میں جاگری۔

 جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری نے بچی کو بروقت کھلے گٹر سے نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی، بچی چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

 یاد رہے کہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر گٹر میں گر گیا تھا، بچے کی والدہ کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری بلاکر 3 سالہ ابراہیم کی تلاش شروع کی تھی، تاہم پوری رات گزرنے کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا، پیر کو واقعے کے 14 گھنٹے بعد مقامی نوجوان نے بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نالے سے تلاش کرلی تھی۔

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

 واقعے کے 2 روز بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متوفی ابراہیم کے گھر جاکر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کے ورثا سے معافی مانگ لی تھی۔

 واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کردی گئی تھی جس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کھلے گٹر گٹر میں

پڑھیں:

انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی

کراچی:

شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں  نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔  بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔

کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔

واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔

واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
  • میئر کراچی نے نیپا چورنگی واقعے پر معافی مانگ لی، ناکامی کا بھی اعتراف
  • کراچی: بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
  • کراچی، کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ، بچی کی جان بچ گئی
  • حادثے کا ذمے دار کون؟
  • کراچی میں ایک اور واقعہ، کھلے مین ہول میں بچی گرگئی
  • کراچی میں ایک اور واقعہ، بچی کھلے مین ہول میں گرگئی، ریسکیو