data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں کھلے ہوئے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جس  میں خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ گئی۔

شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچی اچانک غائب ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد لوگوں نے اسے نیچے سے کھینچ کر باہر نکالا جب کہ بچی کو باہر نکالنے کے بعد پانی ڈال کر صاف کیا گیا اور اہل علاقہ نے اس کی حالت بہتر بنانے میں مدد کی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر گلشن اقبال کے علاقے میں پیش آیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقہ انتظامیہ کو متعدد بار اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مین ہولز کو بند نہ کیا جانا شہریوں کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فوٹیج ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاؤن کی معلوم ہوتی ہے اور واقعے کی اصل تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس بات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کس تاریخ کو پیش آیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اداروں کی غفلت اب کھلی حقیقت بن چکی ہے کیونکہ یہ واقعہ کوئی پہلا نہیں۔ 2 دن قبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب بھی 3 سالہ بچے ابراہیم کی جان کھلے مین ہول نے لے لی تھی۔ معصوم بچہ گہرے مین ہول میں جا گرا اور اس کی لاش تقریباً پندرہ گھنٹے بعد ایک کچرا چننے والے کو ملی تھی، جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

اس طرح کے واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کراچی میں بنیادی شہری سہولیات کے فقدان نے عوام کو شدید خطرات میں ڈال دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین ہول

پڑھیں:

کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش نصف کلومیٹر فاصلے سے برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب  مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے  اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔

عینی شاہدین  اور حکام کے مطابق بچے کی لاش  جائے  حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران مل گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور واقعہ، کھلے مین ہول میں بچی گرگئی
  • کراچی میں ایک اور واقعہ، بچی کھلے مین ہول میں گرگئی، ریسکیو
  • مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی
  • کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش نصف کلومیٹر فاصلے سے برآمد
  • کراچی واقعہ: مین ہول کیسے کھلا؟ میئر کا وارٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم
  • کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد لاپتہ، ’ایف آئی آر میئر کراچی پر کاٹی جائے‘
  • کراچی واقعہ، فاروق ستار کے پہنچنے پر شہری مشتعل، میڈیا پر بھی پتھراؤ
  • ’میرے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں‘، کراچی میں گٹر میں گرنے والے بچے کی ماں کی اداروں سے اپیل
  • کراچی : رات گئے کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ صبح تک نہ مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج