شوہر کیخلاف مقدمے میں بچوں کی تصاویر نہ لگائی جائے، سلینا جیٹلی کی میڈیا سے جذباتی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بھارتی اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش گھریلو تشدد کے مقدمات کی رپورٹنگ میں ان کے بچوں کی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔
اداکارہ اس وقت اپنے شوہر، آسٹریلین بزنس مین پیٹر ہیگ کے خلاف ایک سنگین قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سلینا جیٹلی نے لکھا کہ وہ دل شکستہ ماں ہیں اور میڈیا سے درخواست کرتی ہیں کہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ سلینا نے اپنے شوہر پر شدید جذباتی، جسمانی، زبانی اور مالی تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں طلاق اور مالی معاوضے کی درخواست دائر کی ہے، جس میں 10 لاکھ روپے ماہانہ خرچے اور 50 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View this post on Instagramاس کے علاوہ انہوں نے چند ہفتے قبل دہلی کی عدالت سے اپنے بھائی میجر (ر) وکرانت جیٹلی کی مبینہ طور پر یو اے ای میں غیر قانونی حراست کے معاملے پر بھی مدد طلب کی ہے۔
سلینا جیٹلی اور پیٹر ہیگ نے 2011 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو جڑواں بچوں کے جوڑے ہیں۔ 2017 میں ان کے سب سے چھوٹے بیٹے شمس کا پیدائش کے فوراً بعد انتقال ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلینا جیٹلی
پڑھیں:
امریکا واشنگٹن فائرنگ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکے:اقوام متحدہ کی اپیل
ویب ڈیسک :اقوام متحدہ نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ واشنگٹن فائرنگ واقعے کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکا جائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان یو این نے کہا قانونی طریقہ کار کے تحت پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی جائے، پناہ گزین بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل
امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا آئے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔