کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے آندرے رسل کی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ قرار دے دیا۔

آندرے رسل جو 12 سیزنز تک آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے رہے، اب لیگ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 2026 سے کے کے آر کے ’پاور کوچ‘ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری نبھائیں گے، جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔

آندرے رسل کے اعلان کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رسل صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ’’نائٹ اِن شائننگ آرمر‘‘ ہیں جنہوں نے برسوں تک ٹیم کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔

شاہ رخ نے لکھا کہ رسل کو کبھی بھی پرپل اینڈ گولڈ کے علاوہ کسی اور جرسی میں سوچنا بھی عجیب لگتا ہے کیونکہ ان کی شناخت اب مکمل طور پر کے کے آر سے جڑ چکی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ رسل کا نیا سفر صرف کردار کی تبدیلی ہے، رشتہ وہی رہے گا۔ انہوں نے محبت بھرے انداز میں انہیں ’’مسّل رسل فار لائف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری کے کے آر فیملی اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتی رہے گی۔

آندرے رسل نے آئی پی ایل کے 140 میچز میں 2,651 رنز، 174 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائے جبکہ 123 وکٹوں نے انہیں لیگ کے خطرناک ترین میچ ونرز میں شامل کیا۔

وہ کے کے آر کے ساتھ دو بار چیمپئن بھی بنے (2014، 2024) اور دو مرتبہ ایم وی پی ایوارڈ (2015، 2019) جیت کر فرنچائز لیجنڈ کا درجہ حاصل کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کے کے آر

پڑھیں:

دھرمیندر کی موت کے بعد بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا، سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔

سلمان خان، جن کا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ میں نہیں تھے۔

سلمان نے کہا کہ وہ اس ہفتے بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، مگر زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری شدید سوگ میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آندرے رسل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا، اب کیا کریں گے؟
  • دھرمیندر کی موت کے بعد بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا، سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا
  • ایپوا (EPWA) کے یومِ تاسیس پر خراجِ تحسین
  • غیرملکی ٹیموں کے دورے‘ وزیرداخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پیپلز پارٹی کا 58ویں یومِ تاسیس، صدرِ مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت
  • شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر میں تقریب کا انعقاد
  • پیپلز پارٹی کا 58ویں یومِ تاسیس: صدر آصف علی زرداری کا ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو خراج تحسین
  • ملتان، پاکستان میڈیکس فائونڈیشن کے زیراہتمام امدادی سرگرمیاں کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش