عوام کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتوں میں حیران کن کمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
شاہدسپرا:لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔
5ے15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔
پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں5لاکھ پچاس ہزار اور7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔
10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9اور 12 کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے,15 کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا
مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کلوواٹ سسٹم سسٹم کے لئے کی قیمت کی گئی گئی ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ یکم دسمبر سے لاگو ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کو کرے گی، جو آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔