پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو پیٹرول سستا کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 265.
اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر 280.16 روپے ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے خدشات پر اوگرا نے وضاحت کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے کم کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔
نئی قیمتوں پر عمل درآمد ایکم دسمبر 2025 سے متوقع ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اوگرا پاکستان پیٹرول ڈیزل وفاقی حکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا پاکستان پیٹرول ڈیزل وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی کی تجویز کرنے کی
پڑھیں:
روس یوکرین امن ڈیل کی خبریں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی کے بعد ریٹ 57.87 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی امریکا کے امن معاہدے پر رضامندی اور مذاکرات میں پیشرفت کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں۔