پنجرا خونخوار تیندوے کے لیے تھا پھنس پردیپ گیا لیکن کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے لگایا گیا ایک بڑا لوہے کا پنجرا اگلے دن عجیب ہی منظر پیش کر رہا تھا جس کو دیکھ کر گاؤں والے حیران رہ گئے اور بیشتر تو اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
ہوا کچھ یوں کہ اس پنجرے میں تیندوا تو نہیں پھنس سکا البتہ اس کے اندر ایک شخص بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا نظر آیا۔ وہ بظاہر شخص نشے میں تھا۔ اس منظر کی ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ وہ ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی اور ری شیئرز کے ڈھیر لگ گئے۔
واقعہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب کٹرنی گھاٹ وائلڈ لائف سینکچؤری سے متصل گاؤں کے قریب تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرا لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، 4 بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس
ایک روز قبل 55 سالہ شانتی دیوی تیندوے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جس کے بعد محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے پنجرے میں بطور چارہ ایک بکری باندھ دی تھی۔
تیندوا تو نہیں پردیپ پھنس گیاپنجرے میں پھنسنے والا شخص پردیپ بتایا جاتا ہے جو مبینہ طور پر نشے میں تھا اور کسی وجہ سے پنجرے کے اندر چلا گیا۔ اس کے اندر داخل ہونے کی دیر تھی کہ پنجرے کا خودکار دروازہ تیزی سے بند ہوگیا اور وہ اندر قید ہوکر رہ گیا۔
داخل کیا ہوا؟واقعے کے بعد مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کو شبہ ہے کہ پردیپ شاید پنجرے میں بندھی بکری چرانے کی کوشش کر رہا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی پھنس گیا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی
جبکہ پردیپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف صورتحال دیکھنے آیا تھا، اچانک چکر آیا اور پنجرے میں بند ہو گیا۔
گھبراہٹ میں مدد کی پکارپنجرے میں پھنسنے کے بعد پردیپ نے چیخ و پکار شروع کردی اور اپنے موبائل فون سے گاؤں والوں کو کال کر کے اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: تین لوگوں کو زخمی کرنے والا تیندوا بالآخر پکڑا گیا
گاؤں کے مکھیا نے فوری طور پر محکمہ جنگلات اور پولیس کو اطلاع دی۔
2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چھٹکارامحکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً 2 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پردیپ کو محفوظ طریقے سے پنجرے سے نکال لیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پردیپ تیندوا تیندوے کے لیے ٹریپ ٹریپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پردیپ تیندوا ٹریپ محکمہ جنگلات کے لیے کے بعد
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔
وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔
وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔
درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔