یوکرین(ویب ڈیسک) صدر زیلنسکی کی پشت پر انکے چیف آف اسٹاف آندرے یرماک کھڑے ہیں جنکے گھر اینٹی کرپشن حکام نے جمعہ کو چھاپہ مارا، حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (این اے بی یو) اور اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس (ایس اے پی او) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتیشی کارروائیاں باقاعدہ اجازت کے بعد کی جا رہی ہیں۔

آندرے یرماک نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ چھاپے کے دوران وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرین میں سرکاری جوہری توانائی کمپنی میں 10 کروڑ ڈالر کی مبینہ رشوت اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس تحقیقات میں سابق اعلیٰ حکام اور زیلنسکی کے سابق کاروباری ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ آندرے یرماک کو باضابطہ طور پر ملزم قرار نہیں دیا گیا، لیکن اپوزیشن اور حکمران جماعت کے بعض اراکین ان کی برطرفی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

یہ چھاپے ایسے وقت پر مارے گئے ہیں جب کیف حکومت پر امریکا کی حمایت یافتہ امن تجویز قبول کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق