لاہور :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے فیصلے کے مطابق انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ہے،  ان میں عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو 12 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ مختلف مقدمات کے تحت جیل میں رہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل یاسمین راشد کی عدالت نے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار