ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔
@user3370214021960AQPiqQIj3TfBSR8Akk9keHFxnYj2QR3e3izqBhSLdy2dDlOWDyH-83okdRPWc2PXbQxQjOfjuJsr-JkALgyzSFLDlSOr2KVTZYO58twYQ5s5jQ
♬ original sound - user3370214021960فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔
ایک جذباتی صارف نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اپنی طرح نہ بنائیں۔ ایک اور نے لکھا کیا آپ لوگ پاکستان میں پہنے جانے والے کپڑے گھر پر بھول گئے ہیں؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضا علی
پڑھیں:
’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’بہت اہم سین ہے‘‘۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’امپورٹینٹ سین ہے اور میک اپ لگاؤ‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)
ویڈیو میں اداکارہ دروازہ کھول کر کہتی ہیں کہ ’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘، جس کے بعد ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں موبائل ہوتاہے اور اداکارہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا ہوتا ہے وہ اداکارہ کو کہتا ہے کہ ’’کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں‘‘۔
مزاحیہ ویڈیو میں اداکارہ کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ‘‘ جس پر ڈائریکٹر بنا لڑکا کہتا ہے کہ ’’ہاں جاؤ اور میک اپ تھوپ کے آؤ‘‘