سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن  نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم اسپتال نے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔

دو دن قبل اسپتال کے مالک اور عملے نے  ایس ایچ سی سی کے حکام کو پولیس اہلکاروں سمیت  ہراساں کیا اور یرغمال بناکر بدتمیزی کی اور سرکاری کارروائی میں رکاوٹیں ڈالیں۔

اس موقع پر اسپتال کو جزوی طور پر سیل کرکے اور واضح ہدایت جاری کی گئی تھیں کہ 24 گھنٹوں میں داخل مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے اور مزید کسی قسم کا اِن ڈور مریض داخل نہ کیا جائے۔ مگر اسپتال انتظامیہ نے سیلیں توڑ کر غیر قانونی طور پر اسپتال کو دوبارہ کھول دیا اور انتہائی نگہداشت یونٹس (NICU, ICU) میں نہایت نازک حالت کے مریض بغیر کسی تجویز کے داخل کیے، جو مریضوں جان کو شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

گذشتہ شب ہونے والی  کارروائی میں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی معاونت کے ساتھ  ایس ایچ سی سی ٹیم نے مزاحمت کے باوجود احکامات پر عمل کروایا اور اسپتال کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

اسپتال میں موجود تمام مریضوں کی مناسب معاونت کی گئی اور انہیں محفوظ طریقے سے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مریضوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور صوبے کے تمام صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے اداروں کو لازمی طور پر مقرر کردہ معیارات اور قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایچ سی سی اسپتال کو

پڑھیں:

میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔

میرب علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی۔

میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

        View this post on Instagram                      

اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے میرب علی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔

بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات کھیلوں یا ہاتھوں کے مسلسل استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ
  • میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت
  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری