ایف آئی اے میں گریڈ 16سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ایف آئی اے میں گریڈ 16سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے میں گریڈ 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد تمام رولز کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے میں لاگو کیا جائے گا، ترمیمی رولز کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ہوں گی، انتظامی طور پر چار بڑے گروپس تشکیل دیے گئے۔
نئے رولز کے تحت گروپ تبدیلی محدود جب کہ انویسٹی گیشن ، لیگل ، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ میں بھرتیاں ہوں گی، ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنا ہوگی۔ایف آئی اے میں پی ایس پی اور ایف آئی اے کے اپنے افسران کی نئی شرح مقرر ہے، گریڈ 20 اور 21 میں 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے ،گریڈ 19 میں پی ایس پیز اور محکمانہ افسران کی شرح 50/50 ہو گی۔
رولز کے متن میں لکھا گیا کہ گریڈ 17 اور 18 پر 60 فیصد محکمانہ افسران تعینات ہوں گے، ایف آئی اے میں گریڈ سترہ اور اس سے زائد پر کانٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی شق ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اِسی طرح ایف آئی اے میں ڈپیوٹیشن پر آنے والے افسران کو مستقل شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمانہ ترقی کے لیے کم از کم سروس مدت اور لازمی کورسز کی شرط قرار اور ترقی سینارٹی کم فٹنس بنیاد پر ہوگی۔ایف آئی اے کے نئے رولز میں سالانہ پروموشن بورڈ اجلاس لازمی قرار دے دیا گیا، اجلاس دوبارہ نہ ہونے سے ترقی نہ ملنے پر افسر کو لازمی ریٹائرمنٹ کا سامنا ہوتا ہے جب کہ تکنیکی اور فارنزک شعبے ایکسپرٹس گروپ میں ضم کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری وفاقی سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری رمضان المبارک کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب تریمت کتھا کی تقریب رونمائی و پذیرائی روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے میں گریڈ
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔