ملیر فلک ناز ٹاور میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر کے علاقے ملیر میں واقع فلک ناز ٹاور کی ایک عمارت میں قائم نجی انٹرنیٹ آفس میں جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نجی دفتر میں بجلی کی بندش کے باعث چلائے گئے جنریٹر کا دھواں اچانک کمرے میں بھر گیا۔ بند ماحول میں دھواں جمع ہونے کے باعث اندر موجود نوجوان بے ہوش ہو گیا اور موقع پر ہی اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچے اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
متوفی کی شناخت بائیس سالہ اویس ولد خدا داد کے نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق موت کی وجہ دم گھٹنا قرار دی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے وقت دفتر میں مناسب وینٹی لیشن کا انتظام نہیں تھا جس کے باعث جنریٹر کا دھواں تیزی سے اندر پھیل گیا۔ پولیس نے عمارت کے انتظامیہ اور دفتر کے ذمہ داران سے بھی معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت تو نہیں برتی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔