سری لنکا کو کرکٹ بہتر کھیلنا پڑے گی، کپتان داسن شناکا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ سری لنکا کو کرکٹ بہتر کھیلنا پڑے گی، زمبابوے کے بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔
داسن شناکا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ زمبابوے کے کھلاڑی لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔
داسن شناکا کا مزید کہنا تھا کہ چیراتھ اسالانکا کی غیر موجودگی سے پریشر نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داسن شناکا
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)زمبابوے نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 95 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بھانوکا 11 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں برائن بینیٹ نے 49 ، سکندر رضا نے 47 رنز کی اننگ کھیلی لیکن دونوں ہی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوپائے۔