2025-11-21@06:38:07 GMT
تلاش کی گنتی: 32175
«دو نئی ٹیموں»:
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 18 اور 19 نومبر کو بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے مہمند میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ اسی طرح لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹانک میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں ایک اور خوارجی کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ کارروائیوں کے بعد...
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)،...
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے۔ سی اِی او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے انٹرٹینمنٹ کے نام پر مہمانوں بالخصوص خواتین کی تذلیل کرنے والے پوڈکاسٹرز پر شدید تنقید کی ہے۔ سحر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آج کل، بہت سارے پوڈ کاسٹ واقعی پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں جہاں پوڈکاسٹرز مہمانوں کو صرف ان کی تذلیل کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں اور ایسے سوالات پوچھتے ہیں جن کا مقصد واضح طور پر انہیں شرمندہ کرنا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے حالی ہی میں ایک پوڈ کاسٹ دیکھا جس میں میزبان نے ایک خاتون کو اس کی ویڈیوز دیکھا کہ یہ پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ سب جو آپ نے کیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔ یہ لیگ کی مسلسل توسیع کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے تجارتی فوائد کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور شائقین کی مصروفیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے ناموں کے لیے چھ شہروں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔...
بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں منعقدہ 7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (CSC) کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، سائبر سیکیورٹی تعاون اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کارروائی میں اپنی مضبوط وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے قومی سلامتی مشیر خلیل الرحمٰن نے بھارت کے اجیت ڈوول کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں CSC کے سیکریٹری جنرل کی حالیہ سرگرمیوں پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ مزید پڑھیں: ڈاکٹر خلیل الرحمان کولمبو سیکیورٹی کانکلیو اجلاس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے خلیل الرحمٰن نے CSC کے بنیادی اصولوں خودمختاری، برابری، علاقائی سالمیت، اور عدم مداخلت پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ بنگلہ...
چینی مندوب نے کمیٹی سے بلوچستان لبریشن آرمی اور اس کے مجید بریگیڈ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرنے کی اپیل کی، تاکہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مضبوط پیغام دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان کے خلاف متعدد "ہائی پروفائل" حملے کرچکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور 1267 القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہ ایمبسڈر سینڈرا جنسن لانڈی نے سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 6 ہزار جنگجوؤں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر پٹیشن پر عدالتی احکامات کے بعد نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی مبینہ غیر اخلاقی پالسیوں اور نیپرا قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی پٹیشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت کے ہدایتی نوٹیفکیشن کے بعد نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچا، جہاں اس نے جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)، عرفان احمد شیخ (ایڈیشنل...
اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے معاملے پر حکومت نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط میں محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کا نام فائنل ہے۔ بانی سے مشاورت کے بعد محمود اچکزئی کا نام دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سنہ 2008 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشتیں جیت کر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی جس کے بعد اس نے صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟ عوامی نیشنل پارٹی نے سنہ 2013 تک صوبے میں حکومت کی اور مرکز میں پیپلز پارٹی کی اتحادی رہی۔ یہ ان کی صوبے میں پہلی حکومت تھی لیکن اس کے بعد ہر انتخابات میں اے این پی کی پوزیشن مسلسل کمزور ہوتی گئی۔ سنہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان...
چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں دوبارہ فعال ہونے لگی ہے اور باقاعدہ ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز کرکے کارکنان کو فعال اور سرگرم کرنے کے ساتھ ناراض کارکنان کو منانا بھی شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن اور چیف سیکیورٹی آفیسر احمد نیازی ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کو لیڈ کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز انہوں نے خیبر پختونخوا کے سب سے دور افتادہ ضلع اپر اور لوئر چترال میں الگ الگ جلسوں سے کیا۔ ’یہ تحریک جہاد ہے جو خان...
PERTH, AUSTRALIA: ایشز سیریز 2025 کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں میں ہے جبکہ انگلش ٹیم کو بین اسٹوک لیڈ کر رہے ہیں۔ اسکواڈ: آسٹریلیا: عثمان خواجہ، جیک ویدرلینڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ، برینڈن ڈوگیٹ۔ انگلینڈ: زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اوولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس آٹکنسن، بریڈن کارز، جوفرا آرچر، مارک ووڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے ممتاز جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی عمران خان پر گہرے اثرات رکھتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ یہاں تک کہ عمران خان کی فیصلہ سازی پر ’’روحانی مشاورت‘‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی اور عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق عمران خان کے ڈرائیور اور گھر کے ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوگئیں۔ جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اداروں پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بیوروکریسی سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کررہی ہے ،ٹریفک پولیس پارٹی کی ٹرانسپورٹ پر لگی فلیکسز کو زبردستی اتروا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی لاوہر کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے،24گھنٹے میں مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیرا ئو کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل میر،مجید غوری نے جوہر ٹائون آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک،حاجی عبدالرزاق لانگو، پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا عبدالغنی ساسولی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی وجوہات کے نام پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا سلسلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے یہ اقدامات نہ صرف حکومت کی شدید انتظامی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیتے ہیں ڈیٹا سروس کی اچانک بندش نے کوئٹہ کے عوام کو جدید دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے کاروبار،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-5 لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور ریلوے اسٹیشن انتظامیہ اور مقامی جماعت اسلامی کی جانب سے مہمانوں کی رہنمائی، استقبالیہ کیمپ، پانی اور ضروری سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔کارکنان نے کہا کہ اس قدر شاندار اور منظم انتظامات جماعت اسلامی کی تنظیمی صلاحیتوں اور مہمان نوازی کی واضح مثال ہیں۔شرکاء نے لاہور ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمّے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گرمجوشی نے سفر کی تھکن کو ختم اور خوشی میں بدل دیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-3 لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کراچی کے ضلع سائٹ غربی کے کارکنان کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنان کے ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی فضا نعروں سے گونج اْٹھی جب کہ اس موقع پر تنظیمی جوش و ولولے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔استقبال کے موقع پر کارکنان کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کیے گئے تھے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-2 لاہور (جسارت نیوز) اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کی لاہور ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر انتظامات نہایت منظم اور مثالی انداز میں کیے گئے۔ اسٹیشن پر خواتین کے لیے علیحدہ اور مردوں کے لیے الگ سہولیات کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہر فرد کو باوقار اور آسان ماحول فراہم کیا جا سکے۔استقبال کے سلسلے میں کارکنان اور ذمے داران کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود رہی، جو آنے والے مہمانوں کی رہنمائی، ان کی معاونت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں مصروف رہی۔ خواتین کے لیے الگ استقبالیہ ڈیسک اور رہنمائی ٹیم نے خصوصی توجہ حاصل کی جبکہ مردوں کے لیے بھی باقاعدہ منظم لائنیں اور کیمپ قائم کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کی ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے، اب وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بے ڈھنگی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ کے عوام کے اصلی ووٹوں اور ان کی تائید سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور چائنا کٹنگ ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم کی ایم ہمیشہ ٹھپے اور ووٹ چوری اور دھاندلی کے ذریعے ہر حکومت کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )روہڑی ریلوے اسٹیشن کی ایک ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن مسافروں کو جدید سہولیات، سیکیورٹی میں بہتری اور ریلوے نیٹ ورک کی کارکردگی میں اضافہ متوقع ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر جمشید عالم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ملک بھر میں ریلوے نظام کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات ماضی کے طویل مسائل کے حل کی بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، ٹریک مینٹیننس، اسٹیشن اپ گریڈیشن اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سکھر ڈویڑن بھرپور انداز میں سراہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ روہڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاؤس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اسپتال میں یونیورسٹی کے قیام اور 2020 میں سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے ایکٹ پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ریاضت علی سہڑ پر مشتمل آئینی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار غلام مرتضیٰ لغاری نے اپنے وکیل الطاف سچل اعواں کے ذریعے سرکٹ بینچ حیدرآباد میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 2020 میں ایکٹ پاس کر کے اسپتال...
اسلام آباد: حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تمام اہم جوائنٹ تمام افسران تبدیل کردیے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے وزیراعظم کی اپروول سے اپنی ٹیم تشکیل دی ہے ،سیدہ شفق ہاشمی جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی سیدہ شفق ہاشمی جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ سیکریٹریٹ خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نائلہ باقر کی خدمات ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ماجد علی پہنوار جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری تخفیف غربت عامر حسین غازی سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے پیار...
ٹنڈو محمد خان: ٹنڈو محمد خان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سول اسپتال روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت بان بازار کے رہائشی ریحان گدی اور اسامہ گدی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد دونوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمّہ دار ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی سینئر اہلکار سٹیلیانا نیڈرا نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ترقی خطرے میں ہے کیونکہ مالی امداد میں کمی اور پچھلے چند دہائیوں کی ترقی سست ہو رہی ہے۔یواین اہلکار نے استنبول میں منعقدہ استنبول ڈویلپمنٹ ڈائیلاگز 2025 کے دوسرے اور آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صدی کے ترقیاتی ماڈل اب پہلے جیسا مؤثر نہیں رہا، خاص طور پر مالی وسائل میں تیزی سے کمی کی وجہ سے۔ انہوں نے OECD کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2025 کے آخر تک عالمی ترقیاتی فنڈنگ میں 17 فیصد کمی متوقع ہے، کئی بڑے فنڈرز اپنی مالی امداد دوسری ترجیحات پر منتقل کر...
سٹی42: سروری جماعت کے مرشد کی دسویں برسی پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گئی۔ سندھ کے تاریخی گاؤں ہالہ (ضلع مٹیاری) میں کل سروری جماعت کے مرشد مخدوم سید امین فہیم کی برسی اور عرس کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ سندھ کی حکومت نے سندھ کی عظیم روحانی گدی کے مرشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مخدوم امین فہیم کی برسی اور عرس کے موقع پر ضلع میں عام تعطیل کر دی ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور سینئیر لیڈر تھے اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی دونوں مرتبہ وزارتِ عظمیٰ میں شہید بی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی دباؤ کے بعد ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت محکمہ انصاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور تحقیقات کی تفصیلات 30 دن کے اندر عوام کے لیے قابل تلاش اور ڈاؤن لوڈ فارمیٹ میں جاری کرے۔ یہ بل سابقہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپ اسٹائن سے متعلق تمام معلومات کو شفاف بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو استعمال کر کے اپنی سیاسی توجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق جکارتا سے انڈونیشی حکام نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔ تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں سمیت مزید افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
نیو یارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نےٹی ٹی پی کے باعث خطے کیلئے پیدا ہونےوالے“سنگین خطرے”سےخبردارکردیا ، ساندرا جینسن لینڈی نے یہ بھی دوٹوک واضح کیا کہ طالبان حکام کی جانب سے ٹی ٹی پی کو بھرپورعملی مدد مل رہی ہے ، چین نے کمیٹی سے بلوچستان لبریشن آرمی اورمجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنےکی حمایت کا مطالبہ کر دیا ۔ القاعدہ پر پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی سربراہ ساندرا جینسن لینڈی نے کہا تقریباً چھ ہزار عسکریت پسندوں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے کیلئے سنگین خطرہ ہے، افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم ٹی ٹی...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
کراچی: اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف کارروائی ہوگی یا نہیں؟ سوالات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی برطرفی کے بعد کیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مختلف شکایات پر کارروائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے؟ کیونکہ یہ خیال عام ہے کہ برطرف شدہ ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کے خلاف شکایات پر کسی بھی کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور اب یہ رکاوٹ موجود نہیں اور تعلیمی انتظامی حلقوں کی جانب سے اب اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ نئے ڈپٹی چیئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے سات عناصر ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر، فتنہ الخوارج کے سات خارجی ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 18 اور 19 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔ ضلع مہمند میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ لکی مروت میں دوسری کارروائی میں دو عناصر مارے گئے جبکہ ضلع ٹانک میں تیسرے مقابلے میں...
ابوظہبی ٹی10 لیگ : ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور کوئٹہ کووَلری کی شاندار فتوحات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 لیگ میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈوائزاور مارکس اسٹوئنس کی طوفانی بلے بازی کی بدولت رائل چیمپس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دونوں بلے بازوں نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز کی دھماکے دار شراکت قائم کی اور صرف 9.2 اوورز میں ہدف عبور کر لیا۔ڈیوڈوائزنے 21 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، جبکہ اسٹوئنس نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے...
اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی...
ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ...
ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات اور لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی،گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی۔ تجرباتی بنیادوں پر 2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکاہے۔ 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے۔ نادرا کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔ بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی...
چین کے صوبے جیانگ سو میں واقع معروف ون چانگ پویلین میں ایک بڑے آتشزدگی کے واقعے نے تہلکہ مچا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایک سیاح کی جانب سے موم بتیوں اور اگربتیوں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے باعث بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین: اسکول ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 بچے ہلاک واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں پہاڑی کی چوٹی پر قائم مندر سے اٹھتے ہوئے شعلے اور سیاہ دھواں صاف دکھائی دے رہا ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف مقامی رہائشیوں کو پریشان کیا بلکہ چین بھر میں تاریخی و ثقافتی مقامات پر سیاحوں...
اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کا اہم اجلاس گلگت میں ہوا جس میں جی بی کے آئندہ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نون لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، گلگت ڈویژن کے صدر، سٹی صدر، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 1997 کے بعد پیدا ہونے والے نوجوان، یعنی جینریشن زی، اپنی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور پاسورڈ استعمال کرتے ہیں، جس سے سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ تحقیق پاسورڈ منیجر کمپنی نورڈپاس کی جانب سے کی گئی، جس میں ڈیٹا تجزیہ سے یہ انکشاف ہوا کہ جینریشن زی میں سب سے زیادہ مقبول پاسورڈ ‘12345’ ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ‘password’ اور ساتویں نمبر پر ‘skibidi’ شامل تھے، جو انتہائی آسان اور ہیک ہونے کے قابل ہیں۔موازنہ کے لیے بتایا گیا کہ بے بی بومرز (1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد) میں سب سے مقبول پاسورڈ ‘123456’ تھا، جو...
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں انہوں نے شاندار 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کرکٹ کے عالمی ریکارڈ میں اپنا نام شامل کر لیا۔ اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ وہ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کی ہے، جس میں تمام 11 فل ممبر ٹیمیں کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز اور نیپال بھی شامل ہیں۔ یہ ان کی ون ڈے کی 19ویں سنچری بھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ، ملازمین کی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس نے صدرِ پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر کی جانب سے ڈپٹی چیئر سینیٹ کو عہدے سے برطرف کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی سینیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے عدالت سے سزا یافتہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اور کرپشن کے سنگین الزامات کی روشنی میں عہدے سے برطرف کیا جائے۔ قرار داد کے مطابق وائس چانسلر نے سابق ڈپٹی چیئر سینیٹ کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس بلا کر اپنے لیے خلافِ ضابطہ بھاری تنخواہ کی منظوری حاصل کی اور کم...
سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔ ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، نیپیئر میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انہوں نے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت...
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے...
دہلی بم دھماکوں کے ملزمین کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق سامنے آنے کے بعد ادارے کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف سلسلے وار چھاپے مارے گئے، بعد ازاں گذشتہ روز انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جواد احمد صدیقی پر انتظامیہ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ مہو میں ان کے گھر کو گرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی کار بم دھماکوں کے ملزمین کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ادارے اور اس کے عہدیداروں کی گھیرا بندی جاری ہے۔ الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین محمد جواد احمد صدیقی مدھیہ پردیش میں مہو کے رہنے والے ہیں۔ جواد احمد صدیقی کا آبائی گھر مہو کے کایستھ محلہ...
ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز آکلینڈ (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔بدھ کو ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ونندو ہاسارنگا آج سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ ایشان ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کررہے ہیں۔جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جو پاکستان کے خلاف میچ میں تھی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں ہی حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔خیال...
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) جزیرے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا، اس حوالے سے جکارتا سے انڈونیشی حکام نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔ مقامی حکام کے مطابق تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پہاڑوں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں سمیت مزید افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر بننا یا چیئرمین بننا فخر کی بات نہیں، کارکن ہوتے ہوئے ان عہدوں پر آنا فخر کی بات ہے۔ کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقیخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے ان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے جو باتیں کیں ان پر من و عن عمل...
جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ عام سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عمر ایوب، جنید اکبر خان اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام ہری پور میں پی...
پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے حوالے سے شہروں کے ناموں پر گردش کرتی خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے کسی شہر کا انتخاب ابھی طے نہیں ہوا اور یہ اختیار مکمل طور پر کامیاب بولی دہندگان کے پاس ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صرف وہ 6 شہر تجویز کیے ہیں جن میں سے نئی ٹیمیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔ ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔ انھوں...
اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد گروہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ کار و موٹر سائیکل چوری یونٹ نے مجموعی طور پر 18 گروہوں کے 40 اراکین سمیت 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں اور 32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی. جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ ٹانک میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد انجام کو پہنچا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں. آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرم (خیبر پختونخوا) میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار آئین میں بھٹو کے دور سے ہے، یہ بھٹو کی پیپلز پارٹی آج کس کے ہاتھ میں ہے جو آئین کے آرٹیکل پر عمل درآمد کو غداری کہتی ہے؟ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس اس وقت کسی بھی حکومت کی براہِ راست سربراہی نہیں ہے، اس کے باوجود ہم نے کراچی اور حیدرآباد کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو چلانے کے لیے ایم کیو ایم کے علاوہ ملک کے پاس کوئی آپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی خالد مقبول صدیقی نے...
— فائل فوٹو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان کا عہدے سے برطرفی کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے اردو یونیورسٹی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم مجھ سے خوش نہیں تھی کیونکہ میں ہمیشہ اردو یونیورسٹی کے مسائل اور گرانٹ کے لیے آواز اٹھاتا تھا۔ میں نے سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب کو کہا تھا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو میں میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کروں گا۔ اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیاوفاقی اردو...
فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد...
فائل فوٹو ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلز پاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے...
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کامیاب آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں فاتحانہ آغاز، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں قومی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 32 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں...
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریبا 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، عمران خان کا پیغام موصول ہوتے ہی خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد احتجاج میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان شفیع جان نے اڈیالہ جیل روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جیل میں ملاقات اُن کا آئینی و قانونی حق ہے، جسے روکا نہیں جانا چاہیے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں اور عمران خان...
کوئٹہ میں یوں تو یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، لیکن گزشتہ روز سے سیاسی میدان کا درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ صوبے کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث شدت اختیار کر چکی ہے کہ آیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی پوزیشن پر مضبوط ہیں یا اندرونی اختلافات ان کی کرسی کو متزلزل کر رہے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات نے صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے، تاہم حکمران اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت وزیراعلیٰ کے مکمل طور پر مضبوط ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف، تبدیلی کی خبریں بے بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرا ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے، سرفراز بگٹی صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جلد مثالی امن قائم ہو جائے گا۔بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے: علی مدد جتکدوسری...
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کی ایک تاریخی تحریک ہے جو انصاف، شمولیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت 30 نومبر کو کراچی کے علاقہ کورنگی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کے ذریعے جمہوری عزم کا اعادہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
18 اور 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جو بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ مہمند ڈسٹرکٹ میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر بھرپور فائرنگ کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کیے گئے۔ مزید پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ایک اور انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی میں 2 خوارج سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے ہلاک ہوئے۔ تیسرا آپریشن ٹانک ڈسٹرکٹ میں ہوا، جس میں مزید ایک خوارج کو نیوٹرلائز کیا گیا۔ آئی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار مزید :
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی )پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل حملے کر چکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور 1267القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہ ایمبسڈر سینڈرا جنسن لانڈی نے سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 6ہزار جنگجوں پر مشتمل ٹی ٹی پی علاقے سے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے اٖفغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوباقوام متحدہ عثمان جدون نے بتایا کہ پاکستاندہشت گردی کے خاتمے کے عالمی اقدامات میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، اور اس نے...
ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے بارے میں اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ کراچی کی غیر معمولی شہری وسعت کی طرف مبذول کرا دی۔’’ورلڈ اربنائزیشن پروسپیکٹس 2025‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے برسوں میں کراچی کا شمار نہ صرف دنیا کے بڑے شہروں میں ہوگا بلکہ آبادی کے اعتبار سے یہ کئی عالمی میگا سٹیز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔رپورٹ کے مطابق 2025 سے 2030 کے درمیان پاکستان کا یہ معاشی مرکز ٹاپ ٹین میگا سٹیز کی فہرست میں جگہ بنالے گا، جب کہ 2050 تک شہر کی آبادی بڑھ کر تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا،ہری پور میں فول پروف سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔ خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ یادرہے کہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن 23نومبر کو شیڈول ہے۔ سونم کپور کی سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق مزید :
—فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی10 لیگ کے میچ کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے مصافحہ کیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ مصافحہ ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے مقابلے کے فوراً بعد ہوا، جہاں دھانی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 8 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی دلائی، وارئیرز نے اسٹیلینز کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔ Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3 — Ather (@Atherr_official) November 19, 2025 آخری اوور کے آغاز پر اسٹیلینز 107 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ...
سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل اب تک بچوں سے متعلق 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز میں ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا گیا مجموعی کیسز میں سے 93 ہزار 120 کیسز آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے حل کیے گئے 18 ہزار 490 شکایات پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 51 ہزار 472 بچوں کو بحفاظت اہل خانہ سے ملوایا گیا پاکستان بھر کے فلاحی اداروں کے 2407 سے زائد لاوارث بچوں کا ریکارڈ "میرا پیارا" سسٹم میں شامل کیا گیا فلاحی اداروں میں موجود بچوں میں سے گزشتہ...
ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابوظہبی ٹی10 لیگ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں جہاں وسٹا رائیڈرز نے رائل چیمپس کو 9 رنز سے مات دی، وہیں دوسرے مقابلے میں اجمان ٹائٹنز نے معین علی کی دھواں دار بیٹنگ کے سہارے 107 رنز کا قابلِ دفاع مجموعہ ترتیب دیا۔ دونوں میچوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے بھرپور مقابلے سے شائقین کو محظوظ کیا۔پہلے میچ میں وسٹا رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ بین میکڈرموٹ نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوئین پریٹوریس نے 12 گیندوں پر 31 رنز کی تیز رفتار باری...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں دو دفاتر خرید لیے۔ واضح رہے کہ اس وقت بالی ووڈ اسٹارز میں طویل المدت فوائد کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور اسی تناظر میں اب سیف علی خان نے دو آفس اسپیس خریدنے کےلیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ 2001 کی فلم دل چاہتا ہے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے 55 سالہ سیف علی خان نے یہ جائیداد 30 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدے ہیں، اس خریداری سے ان کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کا امکان ہے کیونکہ یہ جائیداد کرائے پر دینے کی غرض سے حاصل کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔ دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے...
آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔ Australia confirm new-look playing XI for Ashes first Test in Perth ???? Full story: https://t.co/bgzPQhZwkC pic.twitter.com/oqTEuSgFA4 — cricket.com.au (@cricketcomau) November 20, 2025 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے...
علی ساہی:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات، لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کے لئےاہم اقدام، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، ٹریفک حکام کے مطابق دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی، گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی، تجرباتی بنیادوں پر2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکا، 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونگے۔ حکام کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اس بل پر دستخط کر دیے جس کے تحت محکمۂ انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ تفتیش اکٹھا کی گئی تمام ایپسٹین فائلز 30 دن کے اندر’سرچ ایبل اور ڈاؤن لوڈیبل‘ فارمیٹ میں عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بل کی منظوری سے قبل ٹرمپ ان فائلز کے اجرا کے مخالف سمجھے جاتے تھے، تاہم گزشتہ ہفتے انہیں ایپسٹین کے متاثرین اور اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے کئی ارکان کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کیا۔ ٹرمپ کی حمایت کے بعد بل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔ ایوان نمائندگان میں...