بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں دو دفاتر خرید لیے۔

واضح رہے کہ اس وقت بالی ووڈ اسٹارز میں طویل المدت فوائد کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور اسی تناظر میں اب سیف علی خان نے دو آفس اسپیس خریدنے کےلیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

2001 کی فلم دل چاہتا ہے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے 55 سالہ سیف علی خان نے یہ جائیداد 30 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدے ہیں، اس خریداری سے ان کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کا امکان ہے کیونکہ یہ جائیداد کرائے پر دینے کی غرض سے حاصل کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں آفس کا مشترکہ رقبہ 5,681 اسکوائر فٹ ہے اور یہ کنکیا وال اسٹریٹ پر واقع ہیں جو کہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں موجود کمرشل آفس کمپلیکس میں ہے۔

امریکا میں موجود ایک فارماسیوٹیکل کمپنی سے خریدی گئی اس جائیداد میں چھ پارکنگ اسپاٹس بھی شامل ہیں۔ اس خریداری پر ایک کروڑ 84 لاکھ کی اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن کے مد میں 60 ہزار روپے ادا کیے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیف علی خان

پڑھیں:

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ

اسلام آباد، گوادر ( نیوزڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گوادر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کے سکیورٹی نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی روک تھام، منشیات اور اشیاء کی سمگلنگ کے سدباب اور ساحلی نگرانی کے لیے مربوط آپریشنز کر رہی ہیں۔

شرکاء نے چائنہ بزنس سینٹر گوادر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں گوادر پورٹ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جی او سی گوادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح حاصل ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء نے مکران ڈویژن میں امن و امان کے قیام، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں پاک فوج کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے کہا ہے کہ علاقے میں مثبت تبدیلی، بہترین سکیورٹی مینجمنٹ اور وسیع سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی حوصلہ افزا ہیں، شرکاء نے دورے کے اختتام پر پاکستان پوائنٹ گوادر اور پاکستان نیول شپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں میری ٹائم سکیورٹی اور نیول آپریشنز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان نے سرمایہ کاری کی تلاش میں نئی دہلی کا رُخ کرلیا
  • نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے سعودی عرب سے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ
  • علیم خان کی چین کو موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ