2025-11-03@23:21:11 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«ایچ پی وی ویکسین»:
ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آخری روز ہے جس میں صوبہ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد کوریج کے ساتھ ملک بھر میں سرفہرست رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔ تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ وزیر صحت و آبادی کی جانب سے کامیاب ایچ پی...
پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پیر کو بتایا کہ صوبے میں انسانی پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین مہم کو بدھ تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ مقررہ ہدف 100 فیصد حاصل کیا جا سکے۔ ستمبر کے اوائل میں پاکستان نے نوعمر لڑکیوں کو رحم کے کینسر سے بچانے کے لیے ایچ پی وی ویکسین کو قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کیا تھا، مگر ویکسین لگوانے میں اب بھی ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے جس کی وجہ غلط معلومات، تحفظات اور حکام پر عدم اعتماد ہے۔ وزیر صحت نے نجی ٹی وی پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں کہا کہ پنجاب میں مہم کی کامیابی کی شرح 72 فیصد رہی ہے، لیکن مہم مکمل نہیں کی گئی بلکہ...
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایچ پی وی کے خلاف مہم میں تین دن توسیع کا علان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 روزہ مہم میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ بقیہ41 فیصد بچیوں کو ویکسین لگانے کے لیئے اسکولوں میں سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ موبائل ٹیم کو بھی کیچ اپ مہم کے لیئے سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن سندھ کے پروچیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے تمام ضلعی سطح کے ہیلتھ آفیسرز کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے مطابق سندھ میں جاری ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے پہلے 12 دنوں میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ مقررہ ہدف...
منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
سٹی 42 : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواتین کوسرویکل کینسرسےبچانےکیلئےباقاعدہ پروگرام شروع کیا گیا ، صوبہ بھر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تھا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو مستقل ای پی آئی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، عمر کی حد 9 سے 15 سال ہے، آئندہ کیلئے اس مہم کیلئے ایج بریکٹ صرف 9 سال...
ایچ پی وی ویکسین تنازع: اس میں کوئی حرام چیز نہیں، علمائے کرام سے رابطے کے بعد ویکسینیشن شروع ہوئی، وزیر صحت
وزیرِمملکت برائے صحت مختار بھرتھ نے ملک بھر میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگانے کے لیے مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں چند وائرس ایسے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں اور کینسر ایک خاموش قاتل ہے جو عام طور پر اسٹیج 3 یا 4 پر پہنچ کر ہی تشخیص ہوتا ہے۔ وزیرِمملکت صحت نے اس ویکسین کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اپنے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچانا ہے، یہ کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 48 فیصد جبکہ سندھ میں 60 فیصد ویکسینیشن مکمل ہو...
راولپنڈی میں نو سے چودہ سال لڑکیوں کیلئے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گجر خان میں 82% کوریج، 20337 بچیاں ویکسینیٹڈ جبکہ 1195 رہ گئی ہیں۔ کہوٹہ میں 82% کوریج، 6663 بچیاں ویکسینیٹڈ، 295 رہ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کلر سیداں میں 56% کوریج، 4502 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1145 رہ گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں 87% کوریج، 3819 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 264 رہ گئیں ہیں۔ مری کی بات کی جائے تو 72% کوریج، 6211 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 482 رہ گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 82% کوریج، 28037 بچیاں ویکسینیٹڈ، 1687 بچیاں ویکسینیشن کرانے سے رہ گئیں ہیں۔ راولپنڈی سٹی میں 82% کوریج، 33129 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2324 رہ گئیں جبکہ راولپنڈی رورل میں 63% کوریج، 27892 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2342 رہ گئیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مؤثر طریقے سے رد کرتے ہوئے اپنی کمسن بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر نہ صرف قوم کو یقین دہانی کروائی بلکہ ایک واضح پیغام دیا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِ صحت نے ایک خصوصی تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اسے اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟ ہم صرف عوام...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرویکل کینسر (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ جس طرح اپنی بیٹی عزیز ہے، اسی طرح مجھے قوم کی بیٹیاں بھی عزیز ہیں۔ دنیا کے 150 ممالک میں یہ ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور پاکستان 151واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ منفی باتیں کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور قوم کو گمراہ نہ کریں۔ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہے اور ہمارا فرض ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر قاری محمد کریم نے کہا یونیسف پروگرام کے تحت دنیا بھر کے پچاس ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کینسر سروائیکل کینسر سے بچائو کیلیے ایچ پی وی ویکسین 9سال سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جارہی ہے ۔بے شک بچائو علاج سے بہتر ہے ،ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ایچ پی وی ویکسین کیلیے آگہی مہم شروع کی جائے۔ ہم سے اسکول مالکان اور والدین رابطہ کررہے ہیں۔ ہمیں ان کے خدشات کو دور کرنا ہوگا اور کوئی بھی مہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک متعلقہ افراد کواعتماد میں نہ لیا...
صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
انسانی تاریخ میں کچھ بیماریاں ایسی بھی رہی ہیں جو نسلِ انسانی کے وجود پر سوالیہ نشان بن کر ابھریں۔ کینسر ان میں آج بھی سب سے بھیانک ہے۔ مگر سائنس نے انسان کو یہ پیغام دیا کہ اندھیروں میں بھی چراغ جلائے جاسکتے ہیں۔ انہی چراغوں میں سے ایک ہے ایچ پی وی ویکسین (Human Papillomavirus Vaccine)، جسے اردو میں ’’انسانی پیپلیلوما وائرس حفاظتی دوا‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین بالخصوص خواتین کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لیے آج کی سائنسی دنیا میں بڑی عظیم کامیابی ہے۔ عالمی تحقیق اور ابتدا ایچ پی وی ویکسین کی بنیاد 1990 کی دہائی میں رکھی گئی جب آسٹریلیا کے سائنس دان پروفیسر یان فریزر (Ian Frazer) اور ان...
گذشتہ روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی، اور یہ دعویٰ کیا کہ اس میں اسکول کی بچیاں ویکسین لگنے کے بعد بیمار ہو رہی ہیں۔ آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو آزاد جموں و کشمیر میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے اور جاری ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی ) ویکسینیشن مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ایک روز قبل سابق انٹیلی جنس چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اسکول یونیفارم میں ملبوس بچیاں اسپتال کے وارڈ میں بیمار دکھائی دے رہی ہیں، اور ساتھ یہ کیپشن دیا: اسکولوں میں زبردستی ویکسینیشن کے بعد کئی...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔ کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور...
پاکستان میں ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین کی قومی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ویکسینیشن مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ایک مہم دیکھنے میں آئی، جہاں ایک طرف بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ایچ پی وی ویکسین کا مقصد لڑکیوں کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔ وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسکول میں بچیوں کو زبردستی ویکسین دی گئی،...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی...
ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔ تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔ اس موقع پر افتخار عالم...
مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور صوبے کی 9 سے 14 سال کی 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ...
ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین لگانا بہت ضروری ہے، وزیر صحت سندھ
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسف، اور دیگر عالمی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے۔ سندھ میں ایچ پی وی کی سب سے پہلی ویکسین ماہر امراضِ...
ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل school WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز پیر سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز کل سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔ پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں 4 ملین ڈوزز بھجوائی ہیں، آزادکشمیر حکومت کو 3 لاکھ 49 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوزز دی گئی...
پاکستان میں سروائیکل کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظرحکومت پاکستان نے سروائیکل کینسر سے بچاو کی HPV ویکیسن مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاو مہم کا اغاز پندرہ ستمبر کو ہوگا۔ سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا دوسرا بڑا خطرناک کینسر ہے جو رحم کے نچلے حصے میں پیدا ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق یہ کینسر زیادہ تر ہیومن پاپیلوما وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اس کی بروقت تشخیص نہ ہو تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سروائیکل کینسر کی علامات ابتدا میں واضح نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے مریضہ اکثر دیر سے ڈاکٹر سے رجوع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے 13 ستمبر 2025 سے ”ہیومن پیپیلوما وائرس” (HPV) کی ویکسین مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صبا کلوڑ کی زیر صدارت آج شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس انچارج ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر انچارج ڈاکٹر وقار ڈہر، WHO کی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نجمہ طارق، HPV فوکل پرسن ڈاکٹر عبداللہ نظامانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور( نمائندہ جسارت) پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی کی ہدایت پر ڈی ایچ او آفس شکارپور میں اجلاس ہوا۔ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایچ او شکارپور۔ تفصیلات کے مطابق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر راجکمار کی ہدایت پر آج ڈی ایچ او آفس شکارپور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور نادر علی پنہور نے کی اجلاس میں ضلع کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، چیف گائناکالوجسٹ، محکمہ پولیس، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ پاپولیشن، محکمہ تعلیم اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔...