ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے لیے ڈی ایچ او شکار میں اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور( نمائندہ جسارت) پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی کی ہدایت پر ڈی ایچ او آفس شکارپور میں اجلاس ہوا۔ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایچ او شکارپور۔ تفصیلات کے مطابق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر راجکمار کی ہدایت پر آج ڈی ایچ او آفس شکارپور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور نادر علی پنہور نے کی اجلاس میں ضلع کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، چیف گائناکالوجسٹ، محکمہ پولیس، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ پاپولیشن، محکمہ تعلیم اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر اصغر مہر نے بتایا کہ ایچ پی وی خواتین میں سروائیکل کینسر اور دیگر امراض نسواں کی وجہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایچ او
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔
شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔
سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں