چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کے لیے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانےکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرےگا۔
جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کےلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پورٹ قاسم پر
پڑھیں:
طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا۔ 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔ سوئی ناردرن سے گیس کی طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔