data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، تاکہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر کے ریونیو ہدف میں سے کم از کم نصف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بندرگاہ اب ایک اہم صنعتی اور تجارتی مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم میں بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کو عالمی سطح پر کنٹینر پورٹس میں کارکردگی کے لحاظ سے نویں سب سے زیادہ بہتر بندرگاہ تسلیم کیا گیا ہے، جو جاری اصلاحات اور جدیدیت کی کامیابی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم نے اپنی کارکردگی کا اسکور 35.

2 پوائنٹس بڑھایا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مال برداری کے قیام کے وقت میں کمی، برتھ آپریشنز کی بہتری اور ڈیجیٹل انتظامی نظام کے نفاذ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔جنید چوہدری نے کہا کہ حکومت کا مقصد پورٹ قاسم کو علاقائی تجارتی اور صنعتی گیٹ وے میں تبدیل کرنا ہے جو انفرااسٹرکچر میں توسیع، صنعتی ترقی اور ماحول دوست سمندری اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بندرگاہ کی اسٹریٹجک لوکیشن اور صنعتی کمپلیکس کی بدولت یہ قومی آمدنی کے ہدف میں بڑا حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے آئندہ دس سالوں میں 13 ارب ڈالر کی بچت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ملک کا پہلا سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور قائم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بندرگاہ کی سرگرمیوں کو صنعتی پیداوار سے جوڑا جائے گا، تاکہ سمندری لاجسٹکس سے لے کر اسٹیل مینوفیکچرنگ تک ایک مسلسل ویلیو چین قائم ہو۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں آئرن اور کوئلے کی برتھ (آئی او سی بی) ٹرمینل کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہاں ایک انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس (آئی ایم آئی سی) قائم کیا جائے گا، جو جہازوں کی ری سائیکلنگ کو اسٹیل کی تیاری سے جوڑ کر مقامی پیداوار بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پورٹ قاسم کو نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟

ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔

عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ