City 42:
2025-10-30@14:03:17 GMT

 سعودی عرب : عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری 

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک :سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے اردو سمیت متعدد زبانوں میں عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل رہنما ایپ’دلیل المصلی‘ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

 سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے دروس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

 رپورٹس کے مطابق رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی کے بارے میں اس پلیٹ فارم پر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں, نماز کے اوقات سے متعلق ڈیجیٹل واچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے, ڈیجیٹل گائیڈ عربی، اردو، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشی زبانوں میں فراہم کی گئی ہے جس کے استعمال کو بھی انتہائی آسان اور سہل بنادیا گیا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

 گائیڈ کو اپنے موبائل پر سکین کرنے کیلیے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر ’کیو آر‘ کوڈ موجود ہیں جنہیں سکین کرنے کے بعد ڈیجیٹل گائیڈ کو اپنے موبائل پرانسٹال کر کے روحانی تجربے سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے گزشتہ ماہ کے اختتام تک اندرونی وبیرونی عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

 تجارتی معاہدہ: امریکی خام تیل کا پہلا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

 وزارتِ حج وعمرہ کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

 رپورٹس کے مطابق بیرونی ملک سے عمرہ ویزے پر 28 لاکھ زائرین مملکت پہنچے اور عمرے کی سعادت حاصل کی، مملکت پہنچنے والے عمرہ زائرین کا تعلق 135 ممالک سے تھا۔
 

 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں پنشن کی رقم جلد ملنے والی ہے۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے فنڈز جاری کر دیے ۔ 

جی ایم پی آئی اے ہولڈنگ شاہد رضا کے مطابق سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ اسد رسول کی ہدایت پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زاید کے فنڈز جاری کردیے، فنڈز کی قلت کے باعث اس بار پنشن ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے سی ایل انتظامیہ کو فوری طور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں اب کوشش ہوگی آئندہ ماہ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی وقت پر ادائیگی ہو۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی
  • پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری
  • امریکہ، صیہونی رژیم کے جرائم کو جواز فراہم کرتا ہے، جھاد اسلامی
  • سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل
  • ایک ماہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
  • شناختی کارڈ مفت؟ نادرا کی بڑی خوشخبری
  • اوپن اے آئی نے بھارتی صارفین کے لیے خوشخبری سنا دی، ایک سال تک چیٹ جی پی ٹی گو مفت دستیاب ہوگا
  • سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سعودیہ پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا، وزارت خزانہ