ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 18 افراد سوار تھے۔ دو کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے ایک افغان شہری ہے۔

گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔

تاہم کشتی میں روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث ممکنہ طور یہ حادثہ پیش آیا۔

ایک زندہ بچنے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے تک تیر کر ساحل تک پہنچا جبکہ دوسرا زندہ بچ جانے والا شخص قریب کے ایک جزیرے سے ملا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 2 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک غوطہ خور ٹیم اور ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں سوار افراد یونان کے جزیرے کوس جانے کی کوشش کر رہے تھے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ایجین سمندر طویل عرصے سے یورپی یونین میں داخلے کے لیے تارکینِ وطن کا خطرناک راستہ سمجھا جاتا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد اکثر چھوٹی ربڑ کی کشتیوں میں ترکیہ سے یونانی جزیروں کی طرف خطرناک سفر کرتے ہیں۔

ادھر ترکیہ کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک ملک گیر کارروائی کے دوران 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی شہری ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد


—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تینوں لاشیں خواتین کی ہیں، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

 ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔

واقعے کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔


متعلقہ مضامین

  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
  • میانمار کے وسطی علاقے میں فوجی فضائی حملہ، 18 ہلاک اور درجنوں زخمی
  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
  • پاکساتان افغان سرحد پر کشیدگی ،جھڑپوں میں4 ہلاک،4 زخمی
  • بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک