ترکی: ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک، 2 کو زندہ بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔
گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے تک سمندر میں تیر کر ساحل تک پہنچا جبکہ دوسرا شخص قریبی جزیرے سے ملا، دو لاپتا افراد کی تلاش کے لیے چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک غوطہ خور ٹیم اور ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کشتی میں سوار افراد یونان کے جزیرے کوس (Kos) جانے کی کوشش کر رہے تھے یا کسی اور مقام کی طرف رواں دواں تھے۔
خیال رہے کہ ایجین سمندر طویل عرصے سے یورپی یونین میں داخلے کے خواہشمند تارکینِ وطن کے لیے سب سے خطرناک راستہ تصور کیا جاتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد اکثر چھوٹی ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے ترکیہ سے یونانی جزیروں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، جن میں سے اکثر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ادھر ترکیہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ملک گیر کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 169 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں اکثریت غیر ملکی شہریوں کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک
نیو دہلی:بھارت کے سیاحتی مقام گوا کے ساحلی قصبے ارپورہ میں ہفتے کی رات ایک ہولناک آگ نے مشہورِ زمانہ نائٹ کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نائٹ کلب کے اپنے ملازمین کی ہے۔
پولیس چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی نے بتایا کہ آگ رات تقریباً 12 بجے کلب کی کچن ایریا میں گیس سلنڈر کے شدید دھماکے سے پھیلی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو آگ کا گولہ بنا دیا۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں جدوجہد کے بعد بھی تمام لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرامود ساونت نے ایکس پر پوسٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے اس دلخراش واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
Today is a very painful day for all of us in Goa. A major fire incident at Arpora has taken the lives of 23 people.
I am deeply grieved and offer my heartfelt condolences to all the bereaved families in this hour of unimaginable loss.
I visited the incident site and have…
ارپورہ شمالی گوا کا وہ علاقہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، پرتعیش نائٹ لائف اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرا رہتا ہے۔
دسمبر کا مہینہ گوا میں پیک سیزن ہوتا ہے جب سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے کیونکہ آگ بجھانے اور لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔