الخدمت کا گول مارکیٹ میں 72ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-12
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں 72ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ٹاؤن چیئرمین ناظم آبادمظفر خان کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع وسطی سہیل زیدی، ڈائریکٹر واش پروگرام سید گوہر الاسلام اور یوسی چیئرمین شمسی بھی موجود تھے۔منصوبہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے بھرپور تعاون سے تکمیل کو پہنچا ۔ اس موقع پر منیجر واش پروگرام سعد اکبر،معززین علاقہ ،تاجر برادری اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جال بچھایا جا رہا ہے، جہاں یکساں معیار کے ساتھ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ بجلی کے مسائل والے علاقوں میں سولر سبمرسیبل پمپس نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ رین ہارویسٹنگ جیسے جدید اور ماحول دوست منصوبوں پر بھی عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نوید علی بیگ نے ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کا بھی ذکر کیا گیااور کہا کہ’’ بنو قابل ‘‘پروگرام میں ملک بھر میں لاکھوں نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ اب تک 70 ہزار سے زاید نوجوان آئی ٹی کورسز مکمل کر کے گریجویشن کر چکے ہیں۔ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو عملی ہنر سے آراستہ کر کے ان کے مستقبل کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔پلانٹ سے فراہم کیا جانے والا صاف پانی فی لیٹر 2 روپے کے انتہائی مناسب نرخ پر دستیاب ہوگا، جس کی وصولی صرف انتظامی اخراجات تک محدود ہے۔ افتتاح کی خوشی میں3 دن تک شہری فی لیٹر ایک روپے میں پانی حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی تنصیب کا مقصدعلاقہ مکینوں کو صاف، معیاری اور صحت بخش پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ٹاؤن ناظم سید مظفر نے بتایا کے ناظم آباد کا یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی دہا ئیوں سے تباہ حالی اور انکروچمنٹ کا شکار تھا، تاہم ٹاؤن انتظامیہ نے الخدمت سے معاہدہ کیا اور اسے ازسرنو تعمیر کرکے جدید تقاضوں کے مطابق ایک نئے پلانٹ کی صورت میں بحال کیا جو اب باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔گول مارکیٹ اور اس کے اطراف کی2 بڑی یوسیز کے سنگم پر واقع یہ مقام ایک گنجان آباد رہائشی آبادی رکھتا ہے، جہاں ہزاروں شہری صاف پانی کی سہولت سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ ڈائریکٹر’’ واش‘‘ پروگرام سید گوہر الاسلام نے کہا کہ الخدمت محض پلانٹس لگانے تک محدود نہیں بلکہ ان کی باقاعدہ مینٹیننس، مانیٹرنگ اور کوالٹی کنٹرول کو اولین اہمیت دیتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کہا کہ
پڑھیں:
صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض‘ ادارہ جاتی کھیل بحال کیے جائیں:حافظ نعیم
لاہور(خبرنگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام نہ ہونے سے صحت ، تعلیم اور شعبہ کھیل بری طرح متاثر ہیں۔ صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض ہیں ، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل رہے۔ جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوان نسل کو تعلیم ، ٹیکنالوجی اور کھیل میں آگے بڑھانے کیلئے ایک مربوط زی کنیکٹ پروگرام کا آغاز کیا، نظام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں پہلے، منفرد آرٹیفیشل گراس سے تیار کردہ سپورٹس اریناکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ نائب صدر الخدمت ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے بھی خطاب کیا۔ الخدمت وسطی پنجاب کے صدراکرام الحق سبحانی بھی موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاایک سیاستدان نے ماضی میں ادارہ جاتی کھیلوں کو ختم کردیا جس سے بڑا نقصان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی حکومتوں کا موثر نظام قائم ہو، ادارہ جاتی کھیلوں کو بحال کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے اور وہ کھیل پر بھی توجہ دے سکیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے بنو قابل کا آغاز کیا، 11 لاکھ بچوں اور بچیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ‘ہمارے زی کنیکٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کی تربیت دی جارہی ،مستقبل میںپیشہ وارانہ مہارت اور چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔