data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-08-15
لاہور (صباح نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تباہ کن طوفان کے متاثرین کیلیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرآج سری لنکا کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز کے ذریعے مزید7.

5 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے اہتمام سے روانہ کیے گئے امدادی ساما ن میں خیمے، ترپال اور خشک دودھ شامل ہے، پاکستان سے کمرشل پروازوں میں میسر خالی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے مزید سامان سری لنکا روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-1-6
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 61.8 ملین ڈالر کے 3 اہم منصوبوں پر دستخط کر دیے گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی،روہڑی سیکشن آف مین لائن-ون کے لیے 10 ملین ڈالر کی پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔یہ منصوبے ملک میں بنیادی سہولیات کے شعبوں، جس میں رابطہ کاری، شہری ٹرانسپورٹ اور پانی کے وسائل میں ترقی کے لیے اہم اقدامات ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حب،مقامی انتظامیہ کی جانب سے ترقی کام جاری ہیں
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا
  • عالمگیر ویلفیئر کے تحت اورنگی ٹائون میں امدادی سامان تقسیم کیاجارہاہے
  • آقا نبی کریم ؐ کا نظام عدل پوری د نیاکیلیے مشعل راہ ہے‘ محمد شاداب
  • آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ: منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف
  • حب،مقامی حکومت کی جانب سے شہربھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے
  • حیدرآباد: محنت کش خواتین ومرد سڑک کنارے چٹائی بنانے کیلیے رسی بننے کا کام سرانجام دے رہے ہیں
  • آزادکشمیر حکومت نے منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے بقایا جات معاف کر دیئے
  • حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط