آزادکشمیر حکومت نے منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے بقایا جات معاف کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر حکومت کا منگلا متاثرین کے لئے بڑا اقدام، منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے متاثرین کے بجلی کے بقایا بل معاف کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے متاثر ہونے والے 2,376 گھرانوں کے بجلی کے تمام بقایا جات مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوں کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
متاثرین میں وہ خاندان شامل ہیں جو منگلا ڈیم کی توسیع اور بلندی بڑھانے کے منصوبوں کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ منگلا ڈیم متاثرین کے طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
منگلا ڈیم متاثرین کئی دہائیوں سے بجلی کے بلوں میں رعایت اور بقایا جات کی معافی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہزاروں خاندانوں کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
بلوں کی معافی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متاثرین کے بجلی میٹرز پر موجود تمام پرانے بقایا جات کو زیرو کر دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔