2025-05-12@04:23:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1229
«طاہر اشرفی نے»:
امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ 2 روزہ مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد امریکا کے تجارتی خسارے میں کمی لانا ہے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات سوموار تک مؤخر کر دی ہیں۔ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات انتہائی مفید رہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پیشرفت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ مذاکرات میں چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ دونوں امریکی عہدیداروں نے موجودہ بھاری ٹیرف چینی مصنوعات پر 145 فیصد اور امریکی مصنوعات پر چین کی جانب سے 125 فیصد محصولات کے خاتمے یا نرمی...
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مؤقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا جبکہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی مؤقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویدار بھارت تنقید برداشت کرنے...
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گاحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھاانہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، سعودی عرب آگے آئے اور مسئلہ حل کروائے۔
چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا، پاکستان کا دفاع کس طرح ہوا، اسی طرح معاشی دفاع بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر چائنا، سعودی عرب، ایران، قطر اور ترکی کے شکرگزار ہیں، ہندوستان کو جب تباہی نظر آئی تو دیگر ممالک سے بھیک مانگتا رہا۔ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شاندار رسپانس پر خراج تحسین پیش کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کمینہ ہے، جہاں پاک فوج کا سامنا ہوا، سفید پرچم لہرا دیئے، اللہ کی مدد سے کل کامیابی ملی، تاریخ لکھے گی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہے اور پروٹیکٹوریٹ امیگرنٹس سے تحفظ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ کینیڈا کا ورک ویزا، جسے ورک پرمٹ بھی کہا جاتا ہے غیر ملکی شہریوں کو کینیڈا میں عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن ورک ویزا: اس قسم کا ویزا غیر ملکی شہریوں کو اپنی پسند کے کسی آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایمپلائر کے لیے مخصوص ورک ویزا: اس قسم کا ویزا آپ کو صرف ایک آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس نے ویزا حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کھلے کام کے پرمٹ اکثر اہلیہ اور ہنر مند کارکنوں کے زیر کفالت بچوں،...
اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا...
بھارت کی جانب سے مزید کارروائی کی صورت میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا۔بھارت کی مزید کارروائی پر جواب میں پاکستان نے دوٹوک ردعمل تیار کر لیا، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا۔جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیا سی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ نور قتل کیس، حافظ طاہر اشرفی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ نور مقدم کیس نےخوف و وحشت پیدا کی ہے۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہاتھ...
واشنگٹن / لندن / نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرلی۔ رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن اس حد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 1,01,329 امریکی ڈالر تک پہنچی، جو ایک دن میں 4.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی جنوری 2025 کی بلند ترین سطح یعنی 1,09,000 ڈالر سے کم ہے، تاہم اس کی واپسی کو مارکیٹ میں مثبت علامت...
بھارتی کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے جہاں بھارتی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا وہیں اب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کرکٹر کو اس فیصلے پر غور کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اطلاع دی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام نے ان سے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی اخبار...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں شروع کیے گئے ’ آپریشن بُنيَان مرصُوص‘ کے تحت پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بھارتی سائٹس کا ڈیٹا مکمل طور...

آپریشن بنیان مرصوص؛ نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص کے دوران نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے، جس کا اجلاس 10 بجے متوقع ہے، اس نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000ء میں قومی سکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن " بنیان مرصوص" شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارت میں اندھرے چھا گئے ۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔...
مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خدشے کے پیش نظر وہاں انسانی امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خدشے کے پیش نظر وہاں انسانی امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، مائیک ہاکبی نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں کھانا محفوظ اور مؤثر طریقے سے تقسیم ہونا چاہتے ہیں۔ اسرائیل غزہ میں امداد کی تقسیم میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا، اس کا کردار صرف سیکیورٹی کے حوالے سے ہوگا۔...
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں سیزن کے باقی میچز ملتوی کر دیے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل فائر کیے جانے کے پیش نظر ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مراکش میں پاکستانی سفیر کا بھارت کو سخت جواب دینے کا انتباہ، صحارا کے موقف پر نظرثانی کا اشارہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز رباط(سب نیوز)مراکش میں پاکستان کے نئے تعینات سفیر عادل گیلانی نے مراکشی جریدے الصحافہ کو اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں بھارت کو بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پاکستان موثر اور مضبوط انداز میں جواب دے گا۔ انہوں نے مغربی صحارا کے مسئلے پر پاکستان کے دیرینہ موقف میں ممکنہ تبدیلی کا بھی اشارہ دیتے ہوئے جنوبی علاقوں میں “ترقی اور خوشحالی” کو تسلیم کیا۔پاکستان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے بانی کی حیثیت سے جنوبی ایشیا میں شفافیت اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات...
ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 9اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوران ہفتہ ٹماٹر 8.81 فیصد، لہسن 5.05 فیصد، آلو 3.33فیصد، پیاز 2.08 فیصد، ایل پی جی 1.66 فیصد، کیلا 0.93 فیصد، پیٹرول 0.83 فیصد، ڈیزل 0.78 فیصد، آٹا 0.76 فیصد،...
سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گراپلنگ مشق پرمامور تھا۔ ہیلی کاپٹر سری لنکا کے مادورو اویا ’ریزروائر‘ میں نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر;فوجی آفیسرز سوار تھے۔ جنھیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھ اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 اسپیشل فورسز کے اہلکار اور 2 ایئر فورس کے گن مین شامل ہیں۔ سری لنکن ایئر فورس کے ترجمان گروپ کیپٹن ارندا گیگانگے نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں سے...

وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات،پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے:محسن نقوی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سال 2025ء کے چوتھے ماہ میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں، مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین...

پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
پاک بھارت کشیدگی،محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہبھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیرداخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے میں بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ...
سٹی42: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں...
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری اہم ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کو موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے ہونے والی ڈرونز دہشت گردی پر بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت درجنوں ڈرونز مار گرائے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان وزیر داخلہ کا کہنا تھا ک خطے میں پیدا...
اسلام آباد: امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے۔ سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو کے دوران سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے۔ پاکستانی سفیر نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...

کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے؟ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت...
کراچی: کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب پیش آنے والے ایک حادثے میں 4 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں ایک ٹینکر، کار اور سوزوکی شامل تھی، جبکہ تصادم کے دوران چند موٹر سائیکلیں بھی زد میں آئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص کی حالت نازک تھی اور وہ بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں زخمی...
نئے پوپ کی بالکونی میں آمد کے لیے ہزاروں افراد باہر منتظر ہیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس دو دن جاری رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔ سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ...
لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، حکومت کا جی ڈی پی شرحِ نمو 6 فیصد تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق لندن میں پاکستان ایکسیس ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی میں پرائمری بجٹ سر پلس 3.6 ٹریلین روپے رہا، اپریل میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ چکی ہے۔فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے منفی بی کر دی، برآمدات 50 ارب ڈالرز، مہنگائی 6 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے، 5 ارب ڈالرز کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میںمحکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا۔ صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔(جاری ہے) ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اورخطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس...
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان میں ہارٹ اٹیک، فالج سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار تشکیل دیے جانے والے لیپیڈ فورم آف پاکستان کے ماہرین نے ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے جسم کو خون فراہم کرنے والی شریانیں سکڑ رہی ہیں۔ شریانوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک، فالج سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب اسکول جانے والے بچوں اور نوجوان نسل میں فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے کم...
پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کردی۔جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا کہ دشمن کومددفراہم کرنیوالی معلومات،تصاویرکسی صورت شیئرنہ کی جائیں، سوشل میڈیاپوسٹ سےقبل سوچیں، قومی سلامتی اولین فرض ہے۔گذشتہ روز ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی۔ سائبر ایمرجنسی...
سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ان کی افادیت کو جانچا جا سکے۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے...
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر...
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوگئے جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے یہ رافیل طیارے فرانس سے خریدے تھے تاجہ اس کے فضائی بیڑے میں جدید ترین طیاروں سے طاقت میں اضافہ ہو۔ تاہم پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 رافیل طیارے تباہ ہوگئے۔ جس کے بعد یہ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز گر گئے اور اس میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی۔ حالانکہ اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ...
آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو معصوم جانوں کے ضیاع پر سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فریقین نے تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے میٹ گالا 2025 میں پہلی بار شرکت کر کے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی تاہم ان کا ڈیبیو لُک مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام رہا۔ کنگ خان کے اس بین الاقوامی فیشن ایونٹ میں شرکت کی خبر آتے ہی مداحوں نے ان کے لک کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا تھا، خاص طور پر جب مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا۔ شاہ رخ خان نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، جو بظاہر منفرد اور شاہانہ تھا تاہم ان کے لُک کو لے کر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے ان...
حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل کردی۔ رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد کا حکم 60 دن کے لیے معطل کردیا گیا، SRO 760(I)/2013 کی معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیاء کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی۔
بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملوں کے فوری بعد افواج پاکستان نے بھرپور کاروائی سے منہ توڑ جواب دیا۔جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے۔ صبح کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ہمارا ردعمل جاری ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔ ہم بھارتی حملے کا جواب دے رہے ہیں اور بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل داغ دیئے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی...
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے اہم اعلانات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت شروع ہوا ہے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور پاکستان کے مزید جوابی اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی...
لندن: برطانوی حکومت بعض ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے محدود کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس کا مقصد ان افراد کی آمد پر قابو پانا ہے جو ویزہ لے کر آنے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواست دے دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک کے شہری ورک یا اسٹوڈنٹ ویزا پر آ کر پناہ لینے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے برطانیہ کے امیگریشن نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی، جن میں پاکستانی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 10,542 رہی۔ سری لنکا کے...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، خصوصاً بھارت کے حالیہ حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی، عطا تارڑ، اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہیں۔ اس کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔ علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو “پرچی” کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوونے والا ہے، اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں، جب کہ شرکا کی آمد بھی شروع ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب...

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا: سکیورٹی ذرائع سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ’’وار بک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ...

پی ٹی آئی مخصوص نشستیں؛ درخواستیں مسترد کرنے والے ججز بینچ میں نہیں بیٹھیں گے لیکن فیصلہ شمار ہوگا؛ آئینی ماہرین
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 مزید جج اگر مخصوص نشستوں کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کر دیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں مل جائیں گی؟ 12 جولائی 2024 سپریم کورٹ اکثریتی فیصلے کی رو سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرتے ہوئے اُسے مخصوص نشستیں دیے جانے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اُس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اُس فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت آج 13 رکنی آئینی بینچ کے سامنے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس، نیا بینچ تشکیل...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ دوران سماعت ججز نے بڑے سوالات اٹھائے اور اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ اگر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کریں اور لوڈ شیڈنگ نہ کریں تو پھر قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ درآمدی ایل این جی ہے۔ لاہور میں گیس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور کامل علی آغا کے مسائل ذاتی حیثیت میں حل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار صرف 45 فیصد رہ گئی ہے اور بقیہ 55 فیصد گیس کی ضرورت باہر سے منگوا...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم کے دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، کے پی میں اسکولوں سے باہر بچے و بچیوں کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔پشاور میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں جن میں 3 لاکھ 19 ہزار بچیاں شامل ہیں، آبادی کے تناسب سے کولئی پالس کوہستان میں سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسی طرح لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اس سے متعلق وزیرِ تعلیم فیصل...
نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق نظرثانی صرف آرٹیکل 188 اور متعلقہ رولز کے تحت ہو سکتی ہے۔ نظرثانی کے لیے لازمی ہے کہ فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی کی جائے، محض کسی ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جو نکتہ پہلے مسترد ہو چکا ہو اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ یہ دلیل بھی ناقابل قبول ہے کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظر بھی...
وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے پہلے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا نظرثانی کے اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نظر ثانی کے اسکوپ سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلہ بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 181 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے۔ فیصلے...

بھارتی فیشن ڈیزائنر بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے،ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویرسوشل میڈیا سے ڈیلیٹ
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کی نے اہم فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی کے اسکوپ پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کے لیے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے۔ c.r.p._5_2023 by Asadullah on Scribd جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ ون نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا،...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔دونوں سفیروں نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ...
وفاقی حکومت نے اپنی سب سے بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ،...
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دی گئی۔خریف سیزن میں پنجاب کو 3کروڑ 13لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی کا تخمینہ ہے جب کہ سندھ کو 2کروڑ 89لاکھ ایکڑ، بلوچستان کو 29لاکھ ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں خریف سیزن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔(جاری ہے) ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کابھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈیا سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔
بیجنگ: آٹھویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ پانچ تاریخ کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں 360،000 سے زائد افراد نے شرکت کی جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سمٹ میں 40 سے زائد فورمز اور مکالمے منعقد ہوئے اور پہلی بار ڈیجیٹل چائنا ڈیولپمنٹ انڈیکس سسٹم اور ڈیجیٹل اکانومی یونیکورن ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کی گئی۔ سمٹ میں مجموعی طور پر 100 سے زائد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انٹرایکٹو تجربے کے منصوبے اور 30 سے زائد فزیکل ماڈلز لانچ کیے گئے ، پہلی بار نمائش کی شرح 65 فیصد سے زیادہ رہی اور پہلی بار کم اونچائی پر مبنی اقتصادی زون قائم کیا گیا۔ سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے کل 455 اہم منصوبوں پر دستخط...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی خراب بولنگ کی وجہ سے لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ اوور تھا جب عرفان نیازی نے شاہین آفریدی کے ایک اوور میں 3 لگاتار چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے27رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان شاہین کے تین اوور زمیں 41 رنز بنے جبکہ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی...
لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 03-05—2025 Islam Time VLog بندر عباس کا سانحہ اسرائیل کی آگ میں جلتی 77ویں سالگرہ پاک بھارت ایٹمی جنگ؟ 99٪ انسانیت خطرے میں ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی تاریخ: 3 مئی 2025 پروگرام کا خلاصہ: ولاگ کے موضوعات ہیں ایران کے بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ کے ہولناک حادثے، رہبر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان پاکستان بھارت جنگ چین کی بڑی ٹیکنالوجی را کی واردات بے نقاب نصرت جاوید وی نیوز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل...

بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پاکستان عالمی سطح پر بھی سرگرم ہوگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس...
سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا، سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، بھارت کی آبی جارحیت کو موثر...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔ سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی...
لاہور میں راہنما مسلم لیگ نون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ ہم خطے میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک...

آرمی چیف نے کسی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا
آرمی چیف نے کسی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک...
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے جاری کی گئی اپ ڈیٹ واپس لے لی۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمن کے مطابق جاری کی گئی اپ ڈیٹ جس کی وجہ سے اے آئی چیٹ بوٹ کا رویہ ’خوش آمدی‘ ہوگیا تھا، کو واپس لے لیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی صارفین کے مطابق جی پی ٹی-4 او (چیٹ بوٹ کا تازی ترین ورژن) اب ڈیٹ کے بعد سے ضرورت سے زیادہ صارفین کی تائید کرنے لگ گیا تھا اور صارفین کی ان مواقع پر بھی تعریف کر رہا تھا جہاں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ گزشتہ اتوار کو سیم آلٹمن نے اپ ڈیٹ کے سبب پیش آنے والے مسائل کا اعتراف کیا تھا۔ سماجی...
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔گزشتہ ماہ گندم کی مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات...
پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخی لائبریری کو ختم کر کے اہم شخصیت کے مشیر کا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں لائبریری کتابیں اور فرینچرر بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ اس ساری صورتحال پر پی ٹی وی پشاور کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس جگہ ہے اور یہاں پر پی ٹی وی ملازمین اور افسران کے علاوہ کسی کا دفتر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پشاور کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازم اس اقدام کے خلاف قرار داد پیش کریں گے ۔
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باضابطہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی مشاورت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ معاملے پر آبی وسائل، قانون اور وزارت خارجہ نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا۔ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اوراخلاقی جواز دینا ہے۔ عالمی فورمز پر بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پرغور جاری ہے، اقدامات بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کیلئے اٹھایا...