وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایس این جی پی ایل و اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ 2022 میں حکومت سنبھالی تو گیس کنکشنز کی فراہمی کا بہت دباؤ تھا، سپلائی کم، مانگ زیادہ تھی، لاکھوں لوگ گیس کنکشنز کی فراہمی کیلئے انتطار میں تھے، جہاں پائپ لائنز بچھ چکی تھیں وہاں بھی گیس فراہمی ممکن نا تھی کیونکہ گیس موجود ہی نہیں تھی، ہم نے اس مسئلے پر توجہ دی۔

آج گھریلو صارفین کیلئے معیاری ایندھن دستیاب ہوگیا ہے، یہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے اقدامات کا ہی تسلسل ہے ، 2013 میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا تھا۔

آج گیس کا مسئلہ بھی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی حکومت نے حل کیا ہے جس پر میں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنی ہے اور اپنے ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔

وزیر اعظم نے قبل ازیں تختی کی نقاب کشائی کرکے آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے قطر و دیگر ممالک سے ملکر توانائی کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ دی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جاسکے۔ 2026 تک مقامی ایندھن کے کنوئیں بھی چالو کریں گے اور عوام کو سستا اور معیاری ایندھن فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب گھروں میں گیس سلنڈرز نہیں رکھنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایس این جی پی ایل نے 29ارب منافع کمایا، لائن لاسز کم ہوکر 4.

93 فیصد پر آگئےہیں، آر ایل این جی محفوظ اور ماحول دوست ایندھن ہے،گیس کنکشنز کی فراہمی اب آسان ہوگئی ہے۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل گیس کنکشنز کی فراہمی آر ایل نے کہا کہ کا مسئلہ انہوں نے نے ملک

پڑھیں:

گھریلوصارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ‘ وزیر اعظم 

اسلام آباد+ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب  پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے جاچکے تھے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفراسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی۔ تاہم آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے معیاری ایندھن ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے۔ یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔ نوازشریف نے آتے ہی اندھیرے ختم کیے۔  علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے ملکی معاشی صورتحال کے علاوہ پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا۔ شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، قومی یکجہتی کے فروغ، استحکام پاکستان، بین المسالک ہم آہنگی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رابطہ سیکرٹری ملک سلمان منگلا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے، عالمی و علاقائی امن اور حکومت کی سفارتی کوششوں سے پاکستان کے عالمی وقار کی بحالی کے موضوعات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ جماعت حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرحوم کی دینی خدمات، اتحاد امت کے فروغ اور سیاست میں ان کے مثبت کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گھریلوصارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ‘ وزیر اعظم 
  • ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
  • ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
  • گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم
  • وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان   
  • وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان