اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی واضح ہدایت کی ہے، موسمِ سرما میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، اسی لیے وزیراعظم نے گیس صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گیس کی دستیابی کے معاملے پر متعدد اجلاس کیے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی ہیں، اس سال گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ سال نومبر میں گھریلو صارفین کو 460 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فراہم کی جارہی تھی، رواں سال نومبر میں یہ مقدار بڑھ کر 590 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے، یعنی تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے، سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی 18 فیصد زائد گیس دی جا رہی ہے، جس کے باعث شکایات میں قابلِ ذکر کمی آئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پشاور میں 29 آپریشنل فیز کی مرمت پر 50 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، 250 کلومیٹر پائپ لائن کی اپ گریڈیشن پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر کام جاری ہے، ڈومیسٹک سیکٹر سے 1100 یوٹی بی ٹی وصول کیے جارہے ہیں، گیس پر مجموعی لاگت 1500 یوٹی بی ٹی ہے، بلوچستان کی گیس سردیوں میں ضرورت پوری نہیں کرسکتی اس لیے دیگر صوبوں سے سپلائی فراہم کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گھریلو صارفین

پڑھیں:

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے خیبر پختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے لیے دسمبر تا فروری کا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اس شیڈول کے مطابق صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس دستیاب ہوگی تاکہ وہ اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔
صنعتی شعبے کے لیے فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
  •  گھریلو صارفین کیلئے صبح تا رات بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم نے گیس کے گھریلو صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کررہے ہیں، وفاقی وزیر علی پرویز ملک
  • وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان کو بجلی میں خودکفیل بنانے کی منظوری
  • سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے لئے اہم اعلان
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی نے خیبر پختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری