data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں عوام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔

حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں۔ ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے سامنے پیش کی جانے والی اہم تجویز ’’آپشن ٹو‘‘ میں او ایم سی مارجن 1.

63 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1.79 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور عام صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

علی پرویز ملک نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہے، نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا کے حوالہ سے تھیں، ان شکایات کو ہم نے 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
  • ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا
  • پیٹرول اور ڈیزل پر کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کا امکان
  • کم بارشیں، بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال میں شدت آنے کا خدشہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید بڑھانے کے تیاریاں
  • کراچی: محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان، او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی
  • پیٹرول  اور ڈیزل 2 روپے 40  پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان