انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کی تاریخ 75 سال پر مبنی ہے، انڈونیشیا کے صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔
انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے کسی بھی صدر کا 7 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، ہماری آج کی بات چیت انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، ملاقات میں میڈیک ، ہیلتھ، ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تجارت میں توازن پر بات چیت کی۔
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز، میڈیکل پروفیسرز اور ماہرین کو انڈونیشیا بھیجنے پر اتفاق ہوا، انڈونیشیا کی حکومت اور عوام نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو قابل مذمت قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے کہا کہ پاکستان میں شاندار میزبانی اور استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی فضائی حدود میں جے ایف 17 طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور ایم او یوز کا تبادلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، تعلیم، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، غزہ کے معاملے پر ہم نے مشترکہ مؤقف اپنایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور انڈونیشیا کے انڈونیشیا کے صدر کے تعلقات میں تعاون نے کہا کہ
پڑھیں:
سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل؛ انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ویب ڈیسک : پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرکا استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔