گھر کے باہر کھیلتا 2 سالہ بچہ اغوا، موٹرسائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
لاہور:
گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے کو اغوا کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 2 سالہ بچہ زوہان اغوا ہو گیا۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ زوہان گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گھر سے باہر نکل گیا۔
اہل خانہ کے مطابق 2 سالہ زوہان کو ایک موٹر سائیکل سوار اغوا کرکے لے گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں زوہان کو موٹر سائیکل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔