ظفروال: کمرے میں آگ لگنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق‘ سامان خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ظفروال (نامہ نگار) رات کی تاریکی میں اچانک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی‘ معصوم بچی جل کر دم توڑ گئی۔ ظفر وال کے سرحدی گاؤں درگال میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ آٹھ سالہ رابعہ جان کی بازی ہارگئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رابعہ اپنے کمرہ میں سوئی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر وہ بری طرح جل گئی اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ کمرہ میں موجود گھریلو سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔