کیمیکل فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک آٹھی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صنعتی علاقے سائٹ اے تھانے کی حدود صنعتی ایریا ولیکا چورنگی میٹروویل کے قریب واقع پلاٹ ڈی 86 الفتح کیمیکل فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت میں شدید تباہی آئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آ گئی۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر 6 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، تاہم آگ کی شدت بڑھنے پر مزید 8 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں شامل کر لیے گئے۔آتشزدگی کی وجہ کیمیکل تھا جو ڈٹرجنٹ بنانے کے عمل میں استعمال ہو رہا تھا۔ فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جس کے باعث آگ نے تیز رفتاری سے شدت اختیار کی اور فیکٹری کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔