حیدرآباد:ہیومن رائٹس سیل کی انچارج کا خاتون پولیس افسر پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں خاتون پولیس افسراپنے ہی دفتر میں غیر محفوظ ہوگئی۔غیر قانونی طورپر تعینات جونئیر کلرک خاتون ماریہ ساریو کا لیڈی اے ایس آئی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وومین تھانے میں تعینات لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عائشہ نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا وائرل کرکے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو تحریری درخواست دی ہے کہ جونئیر کلرک ماریہ ساریو جوکہ غیرقانونی پر ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ہیں۔ماریہ نے مجھے فون کرکے بلایا اور دو
خاتون پولیس اہلکاروں سے میرے ہاتھ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ میں نے تحریری درخواست بھی دی لیکن ماریہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔متاثرہ پولیس اے ایس آئی عائشہ نے وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر داخلہ ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اورایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ماریہ ساریو کے خلاف کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے المناک واقعے میں 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خواتین پر گولی چلائی، جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
جاں بحق ہونے والی خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ تعلیمی شعبے کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے اور اہل خانہ اور اسکول کمیونٹی میں شدید غم و صدمہ پایا جا رہا ہے۔