WE News:
2025-12-11@04:21:34 GMT

خاتون ٹیچر اور بچوں کی محنت نے چھونپڑی کو درسگاہ بنادیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

خضدار کے نواحی علاقے سنی تیغ میں بچوں نے اپنی محنت سے ایک جھونپڑی کو اسکول میں بدل دیا ہے جہاں مقامی خاتون گزشتہ 3 برس سے بغیر کسی معاوضے کے 100 کے قریب بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

یہ علاقہ شہر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور ہے یہاں زیر تعلیم بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جو میلوں دور سے پیدل وہاں پہنچتی ہیں۔

علاقے کی رہائشی رضاکار سلمیٰ بتاتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی محنت مزدوری اور اپنی کشیدہ کاری سے ہونے والی آمدنی کے ذریعے بچوں کے لیے کتابیں اور دیگر سامان خریدتی ہیں اس نیکی کے کام میں محلے کے لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جھونپڑی اسکول پہاڑیوں کے درمیان ایک جھیل کے قریب واقع ہے اور قومی شاہراہ سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک بڑی آبادی یہاں رہتی ہے تاہم اس اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ نہ چھت، نہ پانی، نہ بجلی، نہ چٹائیاں، نہ فرنیچر ہے۔

مزید پڑھیے: ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کی فہرست جاری، بلوچستان کے کتنے اضلاع شامل ہیں؟

بچے ناہموار اور پتھریلی زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں جگہ کم ہونے کی وجہ سے اکثر کھلے آسمان تلے سخت سردی اور شدید گرمی برداشت کرتے ہیں۔

اس جھونپڑی اسکول میں نہ کلاس کا کوئی ڈھانچہ ہے اور نہ عمر کا فرق سارے بچے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور ایک ہی خاتون ٹیچر انہیں باری باری تمام مضامین پڑھاتی ہیں۔

اسکول میں وائٹ بورڈ تک موجود نہیں، بنیادی مضامین اردو، انگریزی کے حروف تہجی اور گنتی ایک مستقل بینر پر لکھے گئے ہیں جو کبھی مٹایا نہیں جا سکتا اور اسی کو ہی بچے وائٹ بورڈ سمجھ کر پڑھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان خشک سالی کی لپیٹ میں، بارشوں میں شدید کمی کے بعد قابل کاشت رقبہ مزید سُکڑ گیا

بچوں کو سہولتوں کی کمی سے تو کوئی خاص گلہ نہیں مگر ان کا اصل خوف یہ ہے کہ غیر رجسٹرڈ اسکول ہونے کی وجہ سے انہیں سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا اور وہ آگے کی تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔ دیکھیے عامر باجوئی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان خضدار خضدار جھونپڑی اسکول سنی تیغ جھونپڑی اسکول.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان

پڑھیں:

جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسکرین گریب/ یوٹیوب 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا،  جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا۔

اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور جرات سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،  ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے کردار ادا کیا،

وزیراعظم نے کہا کہ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جادو ٹونہ نہیں، ترقی صرف محنت سے: شہباز شریف
  • جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • بدقسمتی سے بلوچستان میں منشیات پھیل رہی ہیں، ہدایت الرحمٰن
  • سوڈان میں اسپتال اور اسکول پر حملہ، 68 بچوں سمیت 114 جاں بحق
  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 63 بچوں سمیت 114 ہوگئی
  • سوڈان، اسپتال وپرائمری اسکول پرفضائی حملہ؛بچوں سمیت 114 جاں بحق
  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
  • سوڈان میں اسپتال اور پرائمری اسکول پر حملہ؛ 66 بچوں سمیت 114 افراد جاں بحق
  • تھرپارکر کے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی