گوادر میں اسکول کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ روزگار، تعلیم، صحت اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور مسلط قوتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، صحت اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور مسلط قوتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں منشیات پھیل رہی ہیں۔ کھیلوں کے میدان ویران ہو چکے ہیں، جبکہ ہسپتال اور قبرستان آباد ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پرائمری ایریگیشن کالونی گوادر کے دورے کے موقع پر عمائدین، اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے اساتذہ اور تعلیم دوست افراد کی جانب سے کھیلوں کے میدان آباد رکھنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈی ای او زاہد بلوچ، تعلیمی افسر حسن بلوچ اور شریف میاہ داد کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ایریگیشن کالونی کا دورہ کیا۔ جہاں اسکول کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کی بہتری پر اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت نیا آباد گوادر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی بورنگ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع گوادر کے امیر جماعت اسلامی سعید احمد بلوچ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن نادل علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے مسلسل خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا ہدایت الرحم ن ن بلوچ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت