اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ کی پیشگوئی کرتے ہوئے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی متعدد مرکزی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ متاثرہ راستوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟

ایڈوائزری میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرہ چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کیے جائیں۔

ٹریفک ایڈوائزری۔

8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔

جن میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔

شہری متبادل راستے استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور… pic.

twitter.com/LSmaWLaezK

— Islamabad Police (@ICT_Police) December 7, 2025

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافر زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا انتخاب کریں۔

اسی طرح مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے افراد کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کو متبادل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟

ترجمان نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے تعینات ہوں گے جبکہ مزید معلومات کے لیے شہری ITP ریڈیو 92.4 FM  اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس کے مطابق مری روڈ پر فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد جانے والے ایکسپریس وے کا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

موقع پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے مری روڈ سے ایکسپریس وے جانے والا راستہ بند کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ یہ راستہ روزانہ راولپنڈی سے ہزاروں شہری اسلام آباد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد راستے بند ایکسپریس وے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام ا باد راستے بند ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے ٹریفک پولیس ایکسپریس وے اسلام آباد پر ٹریفک کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لا¶ڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور
تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میرج ہالز کےلیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی: مریم نواز
  • جموں و کشمیر، حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد کیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم
  • آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہئیں؟
  • اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ
  • پشاور ہائی کورٹ: وکلا کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ غیر قانونی قرار