پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومت نے سولہ فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 32 پیسے فی لٹر اضافہ کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے اگلے ہی روز لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی سات روپے 31 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے ان اضافوں کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے، ڈیزل کی 275 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل کی 161 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ جس سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اندھا دھند اضافے سے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہو گا کیونکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی نہایت تیز رفتاری سے بڑھتی ہیں ان حالات میں حکومت کو عام آدمی پر مہنگائی کے اس بوجھ میں اضافہ سے گریز کرنا چاہیے اور اگر عالمی منڈی میں اضافہ کے سبب کسی قسم کا دبائو ہو تو حکومت کو اسے پٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور کسٹم ڈیوٹی سمیت سرکاری ٹیکسوں میں کمی کے ذریعے برداشت کرنا چاہیے۔ حکومت نے گزشتہ دو برس میں صرف پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے 2590 ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں اور 2024ء کے مقابلہ میں 2025ء میں اس مد میں وصولیوں میں 398 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو عوام پر سراسر ظلم ہے۔ حکومت کو یہ ظلم بند کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دینا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمت میں ڈیزل کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ