الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد( سب نیوز)
چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن دو سے تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دے کر بلدیاتی نمائندوں سے الیکشن لڑنے کی کروڑوں روپے فیس وصول کر چکا ہے ۔
شیڈول کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ الیکشن کمیشن سے پوچھ رہے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کافی نہیں۔
انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ اسلام آباد آزاد گروپ وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہاتی علاقے کے لوگوں کو انکے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کی جنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد شیڈول دے۔
انتخابات کے انعقاد تک سی ڈی اے کی کاروائیوں کو موخر کیا جائے ۔ انہوں نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں کھوکھا مالکان، کچی آبادیوں کے رہائشی سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت جی۔ سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کے یوسی جی ۔ سیون تھری سے نامزد چیئرمین ڈاکٹر مختار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، سی ڈی اے اور منتخب ہونے والی مقامی حکومت ملکر اجتماعی عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 30 جنوری 2026 تک مختلف یونین کونسلز سے اسلام آباد آزاد گروپ سے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کئے تو عوامی عدالت اپنے مطالبے کے حق میں رائے عامہ منظم کریں گے ۔ بنیادی عوامی جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنا خارج از امکان نہیں ۔ہمارے عہدیداران ، ذمہ داران اور کارکنان اپنی اپنی یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کی صف بندی اور تیاری کریں۔ اب گلی گلی کوچے کوچے گاؤں گاؤں الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ گونجے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد آزاد گروپ بلدیاتی انتخابات کا الیکشن کمیشن
پڑھیں:
اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-21
اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا گھیراؤ کریں گے الیکشن کمیشن بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،اسلام آبادکے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق پرکس نے ڈاکا ڈالا ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اسلام آباد کے شہریوں نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، صدر انجمن تاجران کاشف چودھری، سیاسی امور کے صدر ہما ایوب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، اسلام آباد کے شہریوں کو پانی میسر نہیں ہے، پانی کی کمی کے ذمہ دار سی ڈی اے، وفاقی حکومت اور یہاں کی انتظامیہ ہے، ایک فرد کو میئر، چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر کے اختیارات دییگئے ہیں،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام۔نہیں ہو رہا، انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ تمام غیر قانونی آبادیوں کو رشوت لے کربسایاجا تاہے، اسلام آباد کے شہریوں سے ملک بھر کے شہریوں سے زیادہ ٹیکس لیا جا تا ہے،آئین کے تحت اسلام آبادکی صوبائی حکومت ہو نی چاہیئے،اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں اسلام کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق ہر کس نے ڈاکہ ڈالا ہے، انجنیئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ آئین کے تحت اسلام آباد میں ہر 5 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہو نا لازمی ہے، اسلام میں جون 2021 کو بلدیاتی الیکشن ہو نا چاییئے تھا، عدلتوں کے کہنے پر الیکشن کا فیصلہ ہوالیکن اسے ملتوی کردیا گیا،الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے جدو جہد کریں گے، اپنے مطالبے کے لیے الیکشن کمیشن، سی ڈی اے کا گھیراؤ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدرنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کو بیوروکریسی سے نجات دلائی جائے،اسلام آبادکو منتخب قیادت کے حوالے کیا جائے، اسلام آباد میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں،اسلام آباد کو ایک غیر منتخب بیوروکریٹ اوروزیرداخلہ چلاتا ہے،اسلام آباد میں بیوروکریسی اورافسر شاہی کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔