سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوئٹہ میں
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔